اہم خبریں

شاہزیب خانزادہ نے بھی پاکستان تحریک انصاف کی جیت کے بعد مسلم لیگ ن کو خبر دار کر دیا۔

شاہزیب خانزادہ نے بھی پاکستان تحریک انصاف کی جیت کے بعد مسلم لیگ ن کو خبر دار کر دیا۔

 

لاہور (اعتماد ٹی وی) چڑھتے سورج کو ہر کوئی سلام کرتا ہے ایسا ہی حال جیو نیوز کے صحافی شاہزیب خانزادہ کا ہے ۔ عمران خان کے دورحکومت میں ہر کام پر تنقید کرنے والے شاہزیب خانزادہ نے پاکستان تحریک انصاف کی جیت کے بعد کہا کہ مسلم لیگ ن کو پہلے ہی خبر دار کیا گیا تھا کہ ضرور ت سے زیاد اعتماد شکست کا باعث بنتا ہے۔

Advertisement

 

عمران خان نے جو کیپمین چلائی اس کے نتائج ہمارے سامنے ہیں۔ ہم نے گزشتہ پروگرام میں مسلم لیگ ن کے وزیر قانو ن رانا ثناء اللہ کو کہا تھا کہ اگر آپ اتنے پُر اعتماد ہیں کہ پنچاب میں جیت آپ کی ہوگی تو پھر یہ نتائج آپ کے خلاف کیوں آئے ہیں کیوں آپ کے وزیروں کی دوڑیں لگ گئیں تھیں۔ استعفے کیوں ملنا شروع ہو گئے تھے۔

 

Advertisement

شاہزیب خانزادہ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے لئے اس شکست میں ایک سبق ہے کہ ان کو اپنے جن لوگو ں پر اعتماد تھا کہ انھوں نے ان لوگوں سے رابطہ نہیں رکھا ۔

 

جن لوگوں کو ساتھ ملا کر پاکستا ن تحریک انصاف کی حکومت گرائی تھی ان سے کئے گئے وعدے مکمل نہیں کئے۔ اس لئے اب ان کو اپنی جماعت میں ناراضگیوں کو ختم کرنا ہوگا۔

Advertisement

 

 

پاکستان تحریک انصاف نے جو واضح برتری حاصل کی ہے اس کے بعد اگر یہ ایک دو سٹیں خرید بھی لیں تو بھی اکثریت پاکستان تحریک انصا ف کے پاس ہے۔

Advertisement

 

پاکستان کا بڑا مسئلہ مہنگائی ہے ن لیگ الیکشن اسی صورت میں جیت سکتی تھی اگر مہنگائی قابو میں کرتی جو کہ ممکن نہیں ہوا ۔

 

Advertisement

 

اس کے ساتھ ساتھ ان کو ڈ ر تھا کہ نومبر 2022 میں جو ایک خاص تعیناتی ہونی تھی اس کے بعد حالات خراب ہوتے اس لئے انھوں نے جو ان کے پاس موجود تھا وہ بھی کھو دیا۔

 

Advertisement

 

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago