مسجد نبوی کے دروازہ باب السلام سے داخل ھوں تو دائیں جانب دیوار میں چودہ سو سال گزرنے کے باوجود آج بھی اس پرنالے کے مقام کی نشاندہی موجود ھے، اس پرنالے کہ حقیقت جان کر آپ کی آنکھوں میں بھی آنسو تاری ہو جائینگے

ایساتھا اسلام میں عدل و انصاف جو کہ اب ناپیدہے۔

 

لاہور ( اعتماد ٹی وی ) سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کا گھر مسجد نبوی کے ساتھ تھا اور اس مکان کا پرنالہ مسجد کی طرف تھا ۔ جب بارش ہوتی تو پرنالہ سے پانی گرتا،جس کے چھینٹے نمازیوں پر پڑتے ۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے نمازیوں پرچھینٹے پڑتے دیکھے تو پرنالے کو اکھاڑ پھینکا ، سیدنا عباسؓ آئےدیکھا ان کے مکان کا پرنالہ اتار دیا گیا ہے ۔

Advertisement

 

 

 

Advertisement

انھوں نے پوچھا یہ کس نے اتارا؟ کسی نے جواب دیا :امیر المومنینؓ نے نمازیوں پر چھینٹے پڑتے دیکھے تو اسے اتار دیا ۔ سیدنا عباسؓ نے قاضی کے سامنے مقدمہ دائر کر دیا ۔ امیر المومنین ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کی عدالت میں پیش ہوئے تو جج صاحب لوگوں کے مقدمات سن رہے تھے اور سیدنا عمر عدالت کے باہر انتظار کر رہےتھے ۔

 

 

Advertisement

کافی انتظار کے بعد جب سیدنا عمر ؓعدالت کے روبرو پیش ہوئے تو بات کرنے لگے، مگر ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نےروک دیا کہ پہلے مدعی کا حق ہے کہ وہ اپنا دعوی پیش کرے یہ عمرؓ کے دور کا چیف جسٹس ہے ۔سیدنا عباسؓ دعوی پیش کرتے ہیں کہ میرے مکان کا پرنالہ شروع سے مسجد نبوی کی طرف تھا ۔

 

 

Advertisement

زمانہ نبوی ﷺکے بعداور سیدنا ابوبکر ؓکے دور میں بھی یہیں رہا ، لیکن عمر ؓنے میرے مکان کا پرنالہ میری عدم موجودگی میں میری اجازت کے بغیر اتار دیا ہے ۔ لہذا مجھے انصاف چاہیے ، چیف جسٹس ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں آپ بے فکر رہیں آپ کو انصاف ملے گا ۔ قاضی نے سیدنا عمر ؓسے پوچھا آپ نے سیدنا عباسؓ کے گھر کا پرنالہ کیوں اتارا ؟

 

بائیس لاکھ مربع میل کا حاکم کٹہرے میں کھڑا ہو کر کہتا ہے سیدنا عباس کے مکان کا پرنالہ مسجد نبوی کی طرف تھا ۔ جب بارش ہوتی ہے پرنالے سے پانی بہتا ہے اور چھینٹے نمازیوں پر پڑتے ہیں جس سے نمازیوں کو پریشانی ہوتی ہے اس لیے میں نے اسے اتار دیا ابی بن کعب ؓنے دیکھا کہ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کچھ کہنا چاہ رہے ہیں ۔

Advertisement

 

انھوں نے پوچھا :آپ کیا کہنا چاہتے ہیں ؟

 

Advertisement

سیدنا عباسؓ کہتے ہیں یہ جس جگہ میرا مکان ہے یہاں رسول کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی چھڑی سے مجھے نشان لگا کر دیا اور میں نے اسی جگہ مکان بنایا پھر جب پرنالہ نصب کرنے کا وقت آیا تو رسول پاک حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا چچا میرے کندھے پر کھڑے ہو کر اس جگہ پرنالہ نصب کر دیں میں نے نبی پاک کے کندھے پر کھڑا ہونے سے انکار کیا۔مگر بھتیجے کے اصرار پر میں نے ان کے کندھے پر کھڑا ہو کر یہاں پرنالہ نصب کیا ۔

 

 

Advertisement

یہاں پرنالہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے خود لگوایا تھا ۔ ابی بن کعب نے پوچھا ، اس کا کوئی گواہ ہے آپ کے پاس سیدنا عباس جلدی سے باہر گئے اور کچھ انصار کو لے کر آئے انہوں نے گواہی دی کہ سیدنا عباس سچ کہہ رہے ہیں ۔ یہ سنتے ہی سیدنا عمر کے ہوش اڑ گئے اور رونے لگے ، آنسوؤں کی جھڑی لگ گئی اپنے پیارے نبیؐ یاد آ گئے اور زمانہ نبوی کا منظر نظروں میں گھوم گیا ۔

 

عدالت میں سب کے سامنے یہ بائیس لاکھ مربع میل کا حاکم سر جھکائے کھڑا ہے ۔ جس کا نام سن کر قیصر و کسری کے ایوانوں میں لرزہ طاری ہو جاتا تھا۔ سیدنا عباس ؓسے کہا مجھے نہیں معلوم تھا کہ یہ پرنالہ رسول پاک نے خود لگوایا ہے ۔

Advertisement

 

آپؓ چلیے میرے ساتھ جیسے رسول پاک ؐنے یہ پرنالہ لگوایا تھا ویسے ہی آپؓ لگائیں چشم کائنات نے دیکھا”وقت کا حاکم “دونوں ہاتھ مکان کی دیوار سے ٹکا کر کھڑا ہو گیا بالکل اسی طرح جیسے رسول پاکؐ کھڑے ہوئے تھے ۔

 

Advertisement

سیدنا عباس ؓامیر المومنین کے کندھوں پر کھڑے ہوئے اور دوبارہ اسی جگہ پرنالہ لگا دیا وقت کے حاکم کا یہ سلوک دیکھ کر سیدنا عباس نے مکان مسجد نبوی کو وقف کر دیا ۔

 

 

Advertisement

( باب السلام سے داخل ھوں تو دائیں جانب دیوار میں چودہ سو سال گزرنے کے باوجود آج بھی اس پرنالے کے مقام کی نشاندہی موجود ھے۔ )

 

أخرجه أحمد بن حنبل في المسند ، 1 /  210، الحديث رقم : 1790

Advertisement

 

 

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

3 months ago