نوجوان نے موٹر سائیکل چلانے کے ساتھ ساتھ لیپ ٹاپ پر کام کر کے سب کی توجہ مبذول کروا لی ۔
نوجوان نے موٹر سائیکل چلانے کے ساتھ ساتھ لیپ ٹاپ پر کام کر کے سب کی توجہ مبذول کروا لی ۔
آن لائن (اعتماد ٹی وی) اکثر اوقات دیکھا گیا ہے کہ نوجوان عمر کے جوش میں موٹر سائیکل پر طرح طرح کے کرتب دکھاتے ہیں اور مختلف حادثوں کا شکار ہو جاتے ہیں۔
جوان کا یہ جوش ان کے گھر والوں کے لئے نقصان کا باعث بنتا ہے کیونکہ یا تو وہ اپنی زندگی ہار جاتے ہیں یا پھر عمر بھر کے لئے معذور ہو جاتے ہیں۔
ایک تصویر سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے جس میں ایک نوجوان موٹر سائیکل ڈرائیونگ کے ساتھ ساتھ لیپ ٹاپ استعمال کر رہا ہے۔ یہ تصویر بھارت کے شہر بنگلورو کی ہے جہاں پر ایک مصروف سڑک پر نوجوان رات کے تقریباً11 بجے ہر طر ح کے خطرے سے بے خبر مزے سے لیپ ٹاپ استعمال کر تا ہوا جا رہا تھا۔
تصویر پوسٹ کرنے والے نے کیپشن تحریر کیا ہے کہ بنگلور کا بہترین یا بدترین؟ اس پوسٹ کو ہرشمیت سنگھ نامی صارف نے شئیر کیا ہے ۔ اس نے کہا کہ اگر آپ کے باس کو آپ کی جان کی پرواہ نہیں ہے اور آپ کام پورا کرنے کے لئے خوفزدہ ہیں تو پھر آپ کو ایک مرتبہ دوبارہ سوچنا چاہیے۔
دیگر صارفین نے بھی اس بات سے اتفاق کیا کہ لیپ ٹاپ کو اس طرح استعمال کرنا بالکل صحیح نہیں ہے لیکن سوال یہ بھی ہے کہ کیا یہ شخص واقعی کام کر رہا تھا؟ اور باس پر الزام لگانا بھی درست نہیں باس نے یہ تو نہیں کہا ہو گا کہ بائیک پر لیپ ٹاپ استعمال کرو۔ کسی جگہ رُک کر بھی کام کیا جا سکتا ہے۔
ایک صارف نے تو اس حرکت صاف صاف حماقت کہا ہے اگر کوئی ٹارگٹ پورا نہیں ہوا تو بہتر تھا کسی جگہ ٹھہر کر اس کام کو مکمل کیا جاتا ۔ ایسے طریقے کی حمایت تو کسی طرح بھی نہیں کی جا سکتی۔