Headlines

    نوجوان نے موٹرسائیکل پر سوار ہو کر خوفناک حرکت کی اور اس کا الزم بھی اپنے باس پر لگا دیا

    نوجوان نے موٹر سائیکل چلانے کے ساتھ ساتھ لیپ ٹاپ پر کام کر کے سب کی توجہ مبذول کروا لی ۔

     

     

    Advertisement

    آن لائن (اعتماد ٹی وی) اکثر اوقات دیکھا گیا ہے کہ نوجوان  عمر کے جوش میں  موٹر سائیکل پر طرح طرح کے کرتب دکھاتے ہیں اور مختلف حادثوں کا شکار ہو جاتے ہیں۔

     

     

    Advertisement

    جوان کا یہ جوش ان کے گھر والوں کے لئے  نقصان کا باعث بنتا ہے کیونکہ یا تو وہ اپنی  زندگی ہار جاتے ہیں یا پھر عمر بھر کے لئے معذور ہو جاتے ہیں۔

     

     

    Advertisement

    ایک تصویر سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے جس میں ایک  نوجوان موٹر سائیکل ڈرائیونگ کے ساتھ ساتھ لیپ ٹاپ استعمال  کر رہا ہے۔ یہ تصویر بھارت کے شہر بنگلورو کی ہے جہاں پر ایک مصروف سڑک پر  نوجوان رات کے تقریباً11 بجے ہر طر ح کے خطرے سے بے خبر  مزے سے لیپ ٹاپ استعمال کر تا ہوا جا رہا تھا۔

     

     

    Advertisement

    تصویر پوسٹ کرنے والے نے کیپشن تحریر کیا ہے کہ بنگلور کا  بہترین یا بدترین؟ اس پوسٹ کو ہرشمیت سنگھ نامی صارف نے شئیر کیا ہے ۔ اس نے کہا کہ اگر آپ کے باس کو آپ کی جان کی پرواہ نہیں ہے اور آپ کام پورا کرنے کے لئے خوفزدہ ہیں تو پھر آپ کو ایک مرتبہ دوبارہ سوچنا چاہیے۔

     

     

    Advertisement

     

    دیگر صارفین نے بھی اس بات سے اتفاق کیا کہ لیپ ٹاپ کو اس طرح استعمال کرنا بالکل صحیح نہیں ہے لیکن سوال یہ بھی ہے کہ کیا یہ شخص واقعی کام کر رہا تھا؟  اور باس پر الزام لگانا بھی درست نہیں باس نے یہ تو نہیں کہا ہو گا کہ بائیک پر لیپ ٹاپ استعمال کرو۔ کسی جگہ رُک کر بھی کام کیا جا سکتا ہے۔

     

    Advertisement

     

    ایک صارف نے تو اس حرکت صاف صاف حماقت کہا ہے اگر کوئی ٹارگٹ پورا نہیں ہوا تو بہتر تھا کسی جگہ ٹھہر کر اس کام کو مکمل کیا جاتا ۔ ایسے طریقے کی حمایت تو کسی طرح بھی نہیں کی جا سکتی۔

     

    Advertisement