اہم خبریں

آپ کو کونسا رنگ پسند ہیں؟ جانئے اپنے پسندیدہ رنگ سے اپنی شخصیت کے بارے میں

رنگ کے ذریعے اپنی شخصیت کے بارے میں جانیں ۔

 

لاہور (اعتماد ٹی وی) انسان کی شخصیت کو جاننے کے بہت سے طریقے ہیں ان میں سے ایک رنگ ہے۔ ہر انسان کو کوئی نہ کوئی رنگ پسند ہوتا ہے جس سے یہ اندازہ لگایا جاتا ہے کہ یہ کس مزاج کا حامل شخص ہے ۔ لوگوں سے میل جول میں کیسا ہے؟

Advertisement

 

ایسے ہی سوشل میڈیا پر مختلف پوسٹ کے ذریعے بھی اس کا اندازہ لگایا جاتا ہے ایسے کھیل لوگوں کی دلچسپی کا باعث بنتے ہیں۔ جیسے کہ کوئی ایک رنگ چنیں اور جانیں آپ کس شخصیت کے مالک ہیں۔رنگ اپنے اندر بہت کچھ رکھتے ہیں یہ مزاج کا دھیما پن ، شوخی سب عیاں کر دیتے ہیں ۔

 

Advertisement

اگر کسی کا پسندیدہ رنگ سرخ ہے تو اس کا مطلب ہے کہ یہ پرجوش طبعیت کا حامل شخص ہے ۔ لال رنگ کیوں کہ غالب آتا ہے تو ایسے شخص کو دبانا آسان نہیں ہوتا۔ ایسے افراد اپنی آزادی، صلاحیتوں کو کسی صورت بھی دبانے کو تیا ر نہیں ہوتے۔ رشتے نبھانے میں ایسے افراد پرجوش نظر آتے ہیں لیکن یہ ان تمام چیزوں کے علاوہ ہر کام شوق سے کرتے ہیں جو ان کے ہمسفر کو پسند ہو۔

 

اگر کسی کا پسندید رنگ نیلا ہے توایسے لوگ رومانوی طبعیت کے مالک ہوتے ہیں۔ ان کو قدرت سے پیا ر ہوتا ہے پھول ، ہوا ، پودے اور جانور ان کی دلچسپی کا ذریعہ ہوتے ہیں۔ ایسے لوگ تصوراتی دنیا میں رہتے ہیں۔ اور ایک اچھے ماحول میں کام کرنا پسند کرتے ہیں۔

Advertisement

 

 

ایسے افراد اپنے ہمسفر کے لئے بھی آئیڈیل ہوتے ہیں پھول لانا، تحفے تحائف دینا، کینڈل لائٹ ڈنر کرنا ان کے پسندیدہ کام ہیں۔ اپنے ساتھ کام کرنے والے افراد کا حوصلہ بڑھاتے ہیں اور پوری سچائی سے اپنا کام کرتے ہیں۔

Advertisement

 

اگر کسی کا پسندیدہ رنگ سبز ہے تو یہ لوگ قدرت سے پیار کرنے والے ہوتے ہیں۔ ان کے پاس بہت علم ہوتا ہے ۔ یہ دوسروں کےجذبات سمجھتے ہیں۔ اور ہر بات کو اچھی طرح جانچ کر فیصلہ کرت ہیں۔ ایسے لوگ سامنے والے کے دل و دماغ تک رسائی حاصل کرلیتے ہیں۔

 

Advertisement

 

اگر ان کو اپنے جذبات کو قابو میں کرنا ہو تو ان کے لئے مشکل ہوگا۔ ذہین ہونے کے ساتھ یہ لوگ نئی چیزوں کو سیکھنے کے لئے پرجوش ہوتے ہیں۔ اور اچھے کام سراہنا ان کے مزاج کا حصہ ہوتا ہے۔

 

Advertisement

 

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago