مرحوم عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی نے پوسٹمارٹم کے لئے عدالت سے رجوع کر لیا۔
کراچی (اعتماد ٹی وی ) مرحوم عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی دانیہ نے اپنے شوہر کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کے لئے عدالت سے رجوع کر لیا۔ دانیہ نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی کہ وہ عامر لیاقت حسین کی بیوہ ہیں۔
جب کہ دو سابقہ بیویاں طلاق یافتہ ہیں۔ اس لئے میرا حق ہے کہ مجھے پتہ ہو میرے شوہر کے دنیا سے جانے کے پیچھے کیا وجہ تھی؟
دانیہ کی درخواست پر جسٹس اقبال کلہوڑو نے کہا کہ پوسٹ مارٹم کے دوران کیا رُکاوٹ آ رہی ہے اگر ان کے خاندان میں سے کوئی رُکاوٹ بن رہا ہے تو یہ کوئی جذباتی معاملہ نہیں ہے بلکہ قانونی ضرورت ہے ۔ عامر لیاقت حسین کے اہل اخانہ نے درخواست دائر کی ہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کے حکم پر ان کی تدفین کی گئی۔
عامر لیاقت حسین کے پوسٹمارٹم کو رُکوانے کی درخواست ان کے بیٹے اور بیٹی کی جانب سے دی گئی تھی اس قبل شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا بھی پوسٹمارٹم نہیں کیا گیا تھا۔
جسٹس اقبال کلہوڑو نے اس پر کہا کہ بے نظیر بھٹو کا پوسٹ مارٹم نہ ہونے پر افسوس سب کو ہے جس پر جسٹس کوثر سلطانہ نے ریمارکس دئیے ہیں کہ بے نظیر بھٹو کا پوسٹ مارٹم نہیں ہوا لیکن پورے ملک کا ہو گیا ہے۔
عدالت نے کہا کہ عامر لیاقت حسین کے پوسٹمارٹم کا فیصلہ سب کو سننے کے بعد ہوگا ۔ عامر لیاقت حسین کے اہل خانہ بھی جواب دیں کہ ان کا پوسٹ مارٹم کیوں نہیں ہونا چاہیے؟
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More