معدے کی تیزابیت سے نجا ت حاصل کر نے کے لئے یہ کام کریں۔
لاہور (اعتماد ٹی وی) معدے میں تیزابیت اور گیس ہونے کی بڑی وجہ یہ ہے کہ جب ہم اپنی خوراک میں کاربو ہائیڈریٹ سے بھرپور غذا کا استعمال کرتے ہیں تو ہمارے جسم کے کچھ فرینڈلی بیکٹریا اور انزائمز مل کر اُسکی break downکرتے ہیں ۔
جس کو fermentation بھی بولتے ہیں۔جس کی وجہ سےجسم میں گیس بنتی ہے
Bloating کی وجہ سے آپ کو پیٹ پھولا ہوا محسوس ہوتا ہے ، پیٹ درد ہوتا ہےیا acidity ہوجاتی ہے۔ معدے میں تیزابیت غیر متوازن غذا کے استعمال سے ہوتی ہے۔ جس میں کاربوریٹڈ کولڈ ڈرنکس، فیٹی فوڈ وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ آلو، مٹر، بندگوبھی، بروکلی، میدہ سے بنی ہوئی اشیاء، پاسٹا اور دالیں وغیرہ شامل ہیں ۔
ان کے استعمال سے بھی کچھ افراد کو جسم میں bloating ہو سکتی ہے۔ اگرچہ یہ تمام چیزیں صحت مند غذا کا حصہ ہیں اور ان کو غذا سے نکا لا نہیں جا سکتا لیکن ہر شخص اپنی صحت کے لحاظ سے اس کو کم مقدار میں استعمال کر سکتا ہے۔
مثلاً ان سبزیوں اور دالوں کو ہم لیٹ نائٹ نا لیں۔ اوور ایٹنگ کو نظرانداز کریں۔ کھانا وقت پر کھائیں اور سارے دن میں پانی کا استعمال زیادہ کریں۔کھانا ہمیشہ آہستہ آہستہ کھائیں اور چبا کر کھائیں۔کھانا کھاتے وقت باتیں نہ کریں کیونکہ باتیں کرتے وقت بھی ہم ہوا اپنے اندر لے کر جا رہے ہوتے ہیں جس کی وجہ سے تیزاب ہو سکتی ہے۔
کھانا کھانے کے بعد بازاری میٹھی اشیا ء سے پرہیز کریں۔ چائے اور کافی بھی فوراً نہ لیں اور سموکنگ تو بالکل بھی مت کریں۔کھانا ہمیشہ کھانے کےمقررہ اوقات میں کھائیں ۔کھانے کے اوقات میں بے ترتیبی بھی معدے کی تیزابیت کا باعث بنتی ہے۔
اس لئے اپنی غذا میں دہی کا استعمال لازمی کریں نیز لیمن گرین ٹی بھی استعمال کر سکتے ہیں۔اس کے علاوہ لیموں کو پانی میں ملا کر پی لیں یا پھر دارچینی کا قہوہ پی لیں۔ ان تمام کے ساتھ اپنی روزمرہ زندگی میں ورزش کو لازم کر لیں ۔ دن میں تین یا چار طرح کی ورزش لازمی کریں۔
ان تمام چیزوں کے باعث معدے کی تیزابیت سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More