بھارتی شہریوں کی بڑی تعداد نے بھارت چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔
آن لائن (اعتماد ٹی وی) بھارت میں موجودہ حکومت کے اقدامات سے ناخوش ہو کر بہت سےا فراد بھارتی شہریت کو ترک کرنے کا فیصلہ کر کے ملک چھوڑ کر چلے گئے۔ بھارتی حکومت کی اعدادو شمار کے مطابق چودہ سو افراد اپنی شہریت ترک کر کے چین کی جانب چل پڑے۔
بھارتی وزیر داخلہ نے پارلیمان میں اس بات سے آگاہ کیا کہ تین سالوں میں تقریباً 3 لاکھ سے زائد بھارتیوں نے اپنی مقامی شہریت چھوڑ کر بیرون ملک پناہ لے لی ہے۔
ان میں سب سے زیادہ تعداد ان بھارتی شہریوں کی ہے جنہوں نے امریکہ کی شہریت حاصل کر لی ہے۔ امریکہ اس وقت بھارتی تارکین وطن کا سب سے زیادہ پسند کیے جانے والا ملک ہے۔ ایک برس قبل 1 لاکھ 63 ہزار لوگوں نے بھارتی شہریت کو ٹھکرا کر امریکی شہریت حاصل کر لی ہے۔