Headlines

    امریکی صدارتی امیدورا جوابائیڈن نے بُرائی کو روکنے کے لیے حضرت محمدﷺ کی حدیث مبارکہ سُنا دی، اسلام سے محبت کا اظہار۔

    امریکہ میں صدارتی الیکشن کے ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے نئی دہلی سے پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

     

     

    Advertisement

    مسلم فارجو بائیڈن پلیٹ فارم کے تحت منعقد ہونے والے فنڈ ریزنگ کے شرکاء سے گفتگو میں جو بائیڈن نے کشمیر میں بھارتی اقدام کو جمہوری اقدار کے منافی قرار دے دیا۔

     

     

    Advertisement

    امریکہ میں مسلمانوں کے خلاف نفرت اور نسلی امتیاز کا اعتراف کرتے ہوئے جوبائیڈن نے یقین دلایا کہ ان کی انتظامیہ میں مسلمانوں کو ہر شعبے میں نمائندگی ملے گی۔

     

     

    Advertisement

    اس دوران انہوں نے برائی کو روکنے سے متعلق حضرت محمد ﷺکی حدیث سنائی اور اسلام سے متعلق گہری معلومات کا اظہار کیا۔اس فنڈریزنگ میں جو بائیڈن کی مہم کیلئے 13 لاکھ امریکی ڈالر اکٹھے کیے گئے۔جو بائیڈن میں انتخابی مہم میں حصہ ڈالنے والے ڈیموکریٹ رہنما طاہر جاوید اور دیگر کا شکریہ ادا کیا۔

     

     

    Advertisement

    مزید پڑھیں: امامِ کعبہ کی امریکی کافر سے ایک ہوٹل میں ملاقات۔۔ امریکی نے اسلام قبول کر لیا۔

    دوسری جانب امریکہ کے ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے نائب صدارتی امیدوار کے لیے کاملہ ہیرس کا انتخاب کر لیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق جوبائیڈن کی کامیابی کی صورت میں کاملہ ہیرس امریکہ کی پہلی سیاہ فام خاتون بن جائیں گی جو نائب صدر منتخب ہوں گی۔

     

    Advertisement

     

    میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کاملہ ہیرس کے نام کی توثیق ڈیموکریٹ کنوینشن میں کی جائے گی۔ کاملہ ہیرس سے متعلق مزید بتایا گیا ہے کہ ان کی والدہ شیاملا گوپالن ہیرس کا تعلق بھارت سے تھا۔ شیاملا گوپالن ہیرس ایک سائنسدان تھیں اور وہ 1960ء میں ہی امریکہ منتقل ہو گئی تھیں۔

     

    Advertisement

     

     

    کاملا ہیرس کے انتخاب پر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ یہ ان کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ انہوں نے کاملا ہیرس کو بطور نائب صدر چنا ہے۔

    Advertisement

     

     

    واضح رہے کہ کاملا ہیرس امریکہ کی معروف شخصیت ہیں جو 2017ء سے سینیٹ میں کیلیفورنیا کی نمائندگی بھی کر رہی ہیں۔

    Advertisement

     

     

     

    Advertisement

    سیاست کے علاوہ وہ وکالت کے پیشے سے بھی منسلک ہیں۔ کاملا ہیرس پہلی انڈین امریکن اور دوسری افریقن امرریکن خاتون ہیں جو امریکی سینیٹر ہیں۔

     

     

    Advertisement