Headlines

    اللہ تعالیٰ کبھی بھی مجھ پر ایسا وقت نہ لائے کہ مجھے اس کو معاف کرنا پڑے، خلیل ارحمان نے ماہرہ خان کو کھڑی کھڑی سنا دی

    مشہور مصنف کا ماہر ہ خان کے متعلق بڑا فیصلہ ۔

     

    لاہور (اعتماد ٹی وی) لنڈا بازار، لال عشق، ذرا یاد کر، پیارے افضل، میرے پاس تم ہو کے مصنف خلیل الرحمان قمر کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں ان کا انداز ہی ان کے ڈراموں کی پہچان ہے۔

    Advertisement

     

     

    ایک انٹرویو کے دوران انھوں نے ماہرہ خان کے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ کچھ بھی ہو جائے اس کو معاف نہیں کرونگا۔

    Advertisement

     

    خلیل الرحمان قمر کا کہنا ہے کہ ماہرہ خان کے لئے اللہ تعالیٰ کبھی بھی مجھ پر ایسا وقت نہ لائے کہ مجھے اس کو معاف کرنا پڑے ۔ اگر ہمارا کبھی آمنا سامنا ہو گیا تو سلام کا جواب دے دوں گا لیکن معاف نہیں کروں گا۔ مجھے ماہرہ خان کا ٹوئٹ سمجھ ہی نہیں آیا۔

     

    Advertisement

     

     

    لیکن اس بات کا پچھتاوا ہے کہ اس کو اپنے ڈرامے میں ایک مقدس رول دینا میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی۔

    Advertisement

     

    مجھے نہ تو ماہرہ کی جانب سے کوئی تعریف چاہیے۔ اور نہ ہی معافی۔ ایسے ہی ایک انٹرویو کے دوران ماہرہ خان سے سوال کیا گیا کہ وہ ایک مخصوص صرتحال میں فردوس جمال اور خلیل الرحمان قمر میں سے کس کا انتخاب کریں گی، جس پر ماہرہ خان نے خلیل الرحمان قمر کا نام لیا تھا۔

     

    Advertisement