غیر ملکی ذرائع کے مطابق روس و یوکرین کے مابین جو تنازع شروع ہو ا تھا اس کی وجہ سے تمام تر دنیا کو مشکلات کا سامنا ہو رہا تھا۔ اس وجہ سے یوکرین کو اناج کی برآمدات میں قریباً پانچ مہینوں سے رُکاوٹیں پیش آ رہی تھیں۔ ان کی وجہ سے عالمی سطح پر غذائی قلت پیدا ہو رہی تھی اور تمام دنیا مہنگائی کی لپیٹ میں تھی۔
اقوام متحدہ اور ترکی نے بھی اس پیچیدہ صورتحال میں ثالثی کا کردار ادا کیا ہے اور روس و یوکرین کو ایک معاہدے پر رضا مند کیا ہے جس کی وجہ اب اناج کی ایکسپورٹ میں درپیش رُکاوٹیں ختم ہو گئیں ہیں۔ معاہدےپر روس کی جانب سے روسی وزیر
دفاع سیرگئی شوئیگو اور یوکرین کی جانب سے یوکرینی وزیر برائے انفراسٹرکچر اولیکساندر کبراکوف، ترک وزیر دفاع ہلوسی آکار اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوتیرس نے دستخط کئے ہیں۔
معاہدے کی مزید تفصیلات سامنے نہیں لائی گئی لیکن ترک صدر طیب اردوان نے بتایا تھا دنیا بھر میں اناج کی ترسیل کے لئے جلد ہی بحیرہ اسود میں 3 بندر گاہوں کا افتتاح کیا جائے گا جن کے نام اوڈیسا ، چیر نومورسک اور یوزینی ہیں۔ اقوام متحدہ کے عہدیداروں نے بھی امید ظاہر کی ہے کہ چند ہفتو ں میں ہی اناج ایکسپورٹ کی سطح پانچ ملین ٹن تک پہنچ جائے گی۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More