وقت اپنے آپ کو دہراتا ہے کہتے ہیں وقت کا پہیہ جب گردش کر تا ہے تو جو اوپر تھا وہ نیچے بھی آتا ہے ۔ ایسا ہی کل پنجاب اسمبلی میں ہوا۔ اپریل 2022 میں جو ہوا ٹھیک ویسا ہی جولائی 2022 کو دہرا یا گیا بس کردار بدل گئے تھے۔ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ ، حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ بنانا، عدالت کا رات کو کھلنا سب کچھ ویسا ہی تھا۔
فرق صرف اتنا تھا کہ پہلے عدالت نے خود نوٹس لے کر قبل از وقت اپنی توہین کا ہونے کا انتظار کیا تا کہ ایکشن لیا جا سکے کل صرف درخواست وصول کی گئی ۔ ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری نے کل جو خط اسمبلی میں لہرا کر مسلم لیگ ق کے ووٹ مسترد کر دئیے ان کی وجہ سے پنجاب میں عوام سٹرکوں پر نکل آئی اور اپنے ووٹ کا حساب مانگا۔
اس پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے ٹوئٹر پر چوہدی شجاعت کے خط کے متعلق طنزیہ ٹوئٹ کیا کہ اس خط کی حقیقت اور حیثیت اتنی سی ہے کہ آج ملک بھر میں موسم خوشگوار ہے تو آپ اس خط میں پکوڑے رکھ کر کھا لیں۔ یہ خط تیل اچھے سے جذب کر لے گا ۔
اس کے ساتھ انھوں نے کہا کہ امید ہے ان سیاہ بادلوں کی سیاہی چھٹنے قبل ہی پنجاب پر چھائی سیاہ سیاست مٹ جائے اب سب کی نظریں سپریم کورٹ کی جانب ہیں۔ پھر عوام اپنا حق خود لے گی ۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More