تعلیم ایک ایسا زیور ہے جس کو جتنا سنوارااتنا ہی نکھرتا ہے یہ ایسی دولت ہے جو کہ باٹنے سے بڑھتی ہے مہنگائی کے اس دور میں تعلیم حاصل کرنا بھی مشکل ہو گیا ہے ایسے میں اگر کوئی آپ کو مفت میں تعلیم دے تو کون بے وقوف ہو گا جو چھوڑے گا۔ معاشرے میں تعلیم یافتہ افراد کی ذمہ داری ہے کہ وہ تعلیم کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کریں۔
ہمارے ملک میں آج بھی ایسے لوگ موجود ہیں جو کہ بغیر کسی لالچ کے تعلیم دیتے ہیں۔ اور اس کو پھیلانے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان میں سے ہی ایک پروفیسر غلام حسین منگن ہار بھی ہیں ۔ ان کا تعلق سکھر سے ہے اور یہ ایک مڈل کلا س گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔
معاشیات ، فلسفے اور ادب میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرنے والے پروفیسر نے ایل ایل بی کا امتحان بھی اچھے نمبروں سے پاس کیا ہے۔ 1984 میں اسکالر شپ حاصل کر کے انگریزی ادب اور زبان میں ماسٹرز کی ڈگری کینیڈا سے حاصل کی اس کے بعد اڑھائی سال تک آسٹریلیا میں ادب پر تحقیقات بھی کرتے رہے۔
انگلش کے کئی کورس یونیورسٹی آ ف اوریگون سے کر کے انھوں نے تیس سال مختلف سکول کالجز میں لیکچرار کے طور پر بھی کام کیا ہے۔ اب کافی عرصے سے طالب علموں کو مفت میں انگریزی کی تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ سی ایس ایس جیسے امتحانات کی تیاری بھی کروارہے ہیں اور پی سی ایس کی تیاری کروا کر طلبہ کو امتحانات کے لئے تیار کر رہے ہیں۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More