اتحادی حکومت عمران خان اور ان کو سپورٹرز سے ڈر گئی ۔حما د اظہر
لاہور (اعتماد ٹی وی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے موجود صورتحال پر اتحادی حکومت کی کلاس لے لی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے دی گئی ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے متعلق ججز کا فیصلہ آنے سے قبل ہی اتحادی حکومت نے عدلیہ کے مخالف بیان دینے شروع کر دئیے ہیں۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ تین ججز مل کر ملک کے مستقبل کا فیصلہ نہیں کر سکتے۔
وفاقی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ اگر فُل کورٹ نے کیس نہ سنا تو اس عدالت کا فیصلہ نہیں مانیں گے۔
حماد اظہر کا کہنا ہے کہ جب ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے رولنگ دی تو یہی ججز بیٹھے تھے اور انھوں نے ہی کیس سنا تھا تب اتحادی حکومت ان کے ساتھ تھی ۔ آج اتحادی حکومت رو رہی ہے اور عدلیہ پر سوال اُٹھا رہی ہے۔
حماد اظہر کا کہنا ہے کہ اصل میں یہ سب عمران خان اور عوام سے ڈرے ہوئے ہیں ان کو معلوم ہے کہ انھوں نے غلط کیا ہے اس لئے اب ان کو ٹھنڈے پسینے آ رہے ہیں۔ اور یہ عدالت کے خلاف زہر اُگل رہے ہیں۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More