اہم خبریں

ناپاک کپڑوں کو پاک کیسے کیا جائے۔۔

اسلام ہمیں صفائی اور پاکیزگی کا درس دیتا ہے ۔ اس لئے ہم پاک صاف کپڑے پہن کر نماز ادا کرتے ہیں۔ اگر کبھی کپڑے پر کوئی ناپاک چیز گر جائے تو جو کپڑا یا اُس کا کچھ حصہ جو ناپاک ہوتا ہے اُس کپڑے یا حصے کو الگ سے پانی میں مل کر دھو لیں۔ اور جب یقین جو جائے کہ یہ صاف ہو گیا ہے تو اسکو باقی کپڑوں کے ساتھ مکمل دھولیں۔

 

 

Advertisement

اکثر لوگ اس چیز کا علم نہ ہونے کی وجہ سے پاک اور نا پاک کپڑوں کو اکٹھا دھو دیتے ہیں شریعت میں انجانے میں ہوئے کاموں پر چھوٹ ہے ۔ لیکن جانتے بوجھتے ہوئے ایسا کرنا پسندیدہ عمل نہیں ہے۔

 

 

Advertisement

اگر غلطی سے کسی نے ناپاک کپڑے اکھٹے دھو دیئے ہیں تو آپ ان کپڑوں کو تھوڑا تھوڑا کر کے مثلاً ایک سوٹ کو ایک بالٹی پانی میں ڈبو کر رکھیں اور نلکہ کھول کر پانی بہنے دیں کپڑے پانی کی سطح سے نیچے ہوں اور کچھ پانی بہنے کے بعد ان کو خشک ہونے کے لئے ڈال دیں ۔ ایسے تمام کپڑوں کے ساتھ یہی عمل کریں۔
زیادہ بہتر عمل یہی ہے کہ ناپاک کپڑے جن پر نجاست لگی ہو یا

 

 

Advertisement

نہ لگی ہو ان کو الگ سے ہی دھویا جائے اور اچھی طرح دھویا جائے کہ آپ کو یقین ہو جائے اب اس میں سے کوئی بدبو نہیں آرہی اور اتنا پانی بہائیں کے کپڑا مکمل صاف ہوجائے تو وہ کپڑا پا ک ہوجائے گا۔

Recent Posts