ماسکو روس میں شطرنج کھیلنے کے مقابلے کے دوران روبوٹ نے بچے کی انگلی توڑ دی۔ بچے کی عمر محض سات سال ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا کہ اس سلسلے میں تمام تر ذمہ دار بچہ ہے جس نے کھیل قواعدو ضوابط کی خلاف ورزی کی ۔ جلد بازی کی وجہ سے یہ سانحہ رونما ہوا ہے۔
ماسکو میں شطرنج کی اوپن چیمپئین شپ کے مقابلے میں ایک جگہ روبوٹ کھلاڑی بھی رکھا گیا تھا ۔ کہ اچانک کھیل کے دوران روبوٹ نے بچے کی انگلی پکڑ لی۔ ماسکو شطرنج فیڈریشن کے سربراہ سرگائی لیزاریف نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار تو کیا ہے لیکن ان کا کہنا ہے کہ بچے نے اپنی چال چلنے میں جلد بازی کی جس کی وجہ سے ربوٹ کے ہاتھ میں اس کی انگلی آئی۔
سربرا ہ کا کہنا ہے کہ روبوٹ مشین پہلے بھی اس کھیل کی کئی بازیاں کھیل چکی ہے کبھی کوئی حادثہ پیش نہیں آیا ۔ کرسٹوفر نامی بچہ روس کے 30 بہتریں نو عمر شاطروں میں سے ایک ہے جو کہ شطرنج کھیلتے ہیں اور یہ کئی مرتبہ انڈر نائنٹین میں کھیل چکا ہے۔ تمام واقعےکا ذمہ دار بچہ ہے کیونکہ اس نے روبوٹ کو چال مکمل نہیں کرنے دی اور اپنی چال چلنی چاہی جس کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا ۔
جب روبوٹ نے بچے کی انگلی پکڑی تو ایک خاتون اور تین مردوں نے بڑی مشکل سے اس کا ہاتھ آزاد کروایا۔ تاہم بچہ بڑی بہادری اورصبر والاہے درد کے باوجود اگلے روز مقابلے کو مکمل کرنے آگیا اور اس کے ساتھ مددگار بھی موجود تھے جو اس کی چال چلنے
میں مدد کر رہے تھے ۔ لڑکے کے والدین کا کہنا ہے کہ وہ قانونی کاروائی کریں گے اور روبوٹ ساز کمپنی پر کیس دائر کریں گے۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More