اہم خبریں

مسئلہ کشمیر کا حل صرف سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل سے ہو گا، پاکستان نے بھارت کو کھری کھری سنا دی

ذرائع کے مطابق بھارتی وزیر دفاع نے کشمیر کے تنازع پر تمام تر تاریخی حقائق کو توڑ مڑوڑ کر پیش کیا ہے ۔ پاکستان کے ان کے بیان کی مذمت کی گئی ہے اور کہا ہے کہ ان بیان غیر ضروری اور مکمل طور پر نا قابل قبول بیان ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارت کی جانب سے جو الزامات پاکستان پر عائد کئے گئے ہیں وہ بے بنیاد ہیں۔

 

 

Advertisement

بھارت نے مسئلہ کشمیر کی آڑ میں پاکستان کو جو دھمکیاں دیں ہیں ان کے درپردہ یہ سیاسی شخصیات کشمیر کی حقیقت کو تبدیل نہیں کر سکیں گے۔ ہم بھارت کو دوستانہ مشورہ دیتے ہیں کہ پہلے اپنے کردار کا مکمل جائزہ لے لیں۔ ترجمان نے مزید کہا کشمیریوں کے ساتھ جو ناانصافی ہو رہی ہے جتنی تعداد ان کی شہید ہو چکی ہے۔ بھارت کو ان کا حساب دینا پڑے گا۔

 

 

Advertisement

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارت کو تاریخ کی یاددہانی کی اشد ضرورت ہے کیوں انھوں نے کشمیریوں کی دل میں آزادی کی خواہش کو اپنے اخلاق سے نہیں ختم کیا۔ ان کا رویہ کشمیر کے لئے نامناسب ہے اسی لئے وہاں کے لوگ آزادی کی جستجو میں لگے ہیں۔ کشمیر کو عالمی سطح پر مسئلہ بتایا گیا ہے اور اقوام متحدہ بھی اس ایجنڈ ے پر برقرار ہے۔

 

 

Advertisement

مسئلہ کشمیر اگر حل کرنا ہے تو سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل پیرا ہونا ہو گا ۔ اس طرح ہی کشمیریوں کو ان کی خوداری اور منصفانہ جدوجہد کا موقع ملے گا ۔ پاکستان عالمی براداری سے یہ مطالبہ کر تا آیا ہے اور کرتا رہے گا کہ بھارت کے کشمیریوں کے ساتھ بُرے سلوک کو رُوکا جائے ہم امن کے حامی ہیں اور کسی بھی قسم کے جارحانہ عزائم کو روکنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

 

 

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

3 months ago