اتحادی حکومت کا ساتھ دینے پر دوست مزاری پر آئی بڑی مشکل۔
لاہور (اعتماد ٹی وی) پاکستان تحریک انصاف نے وزیر اعلیٰ پنچاب کے انتخا ب کے بعد اپنی اگلی حکمت عملی طے کر لی ہے ۔
پنچاب اسمبلی میں اب پاکستان تحریک انصاف کا اگلا قدم ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں جلد ہی ووٹنگ کروائی جائے گی ۔
چوہدری پرویز الٰہی کیونکہ اسپیکر پنجاب اسمبلی تھے اس لئے اب وزیراعلیٰ کا حلف لیتے ہی ان کے تمام تر اختیارات ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کو حاصل ہو گئے ہیں ۔ دوست مزاری اب سے اسپیکر پنجاب اسمبلی بن گئے ہیں۔ ا ب پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق نے ان کے خلا ف عدم اعتماد کا فیصلہ کر لیا ہے ۔
عدم اعتماد کے حوالے سے ووٹ کی تعدا د پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے پاس مکمل ہے۔ 186 ووٹ عدم اعتماد کے لئے درکار ہیں جو کہ اس وقت موجود ہیں۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر دو بجے طلب کیا گیا ہے جو کہ 23 جولائی کو عدالتی فیصلے کے بعد ملتوی کر دیا گیا تھا۔
پاکستان تحریک انصا ف نے اس سے قبل بھی اپریل 2022 میں دوست مزاری کے خلاف عدم اعتماد جمع کروائی تھی کیونکہ ان پر الزام تھا کہ انھوں نے مسلم لیگ ن کا ساتھ دیا تھا اور ان کے اجلاس میں شرکت کر کے عدم اعتماد لانے کو لازم کر لیا تھا ۔ ان کی وفاداری اپنی پارٹی کے حق میں مشکوک ہو گئی تھی۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More