اہم خبریں

بیٹے سے وزارت اعلی چھین جانے پر باپ کی سوشل میڈیا پر دوہائیاں وائرل ہو گئی

مکافات عمل ایک اٹل حقیقت ہے اور موجودہ اتحادی حکومت کو اس کا اچھی طرح احساس ہو گیا ہے ۔ جس عدالت کے فیصلے کے بعد شہباز شریف وزیراعظم پاکستا ن بنے تھے آج اپنے بیٹے سے وزارت چھن جانے کے بعد اسی عدالت پر سوال اُٹھانے لگے ۔ عدالتی فیصلے کے متعلق کہا کہ حصول انصاف کی توقعات کو دھچکا لگا ہے۔

 

 

Advertisement

وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ عدلیہ کی ساکھ کا تقاضہ تھا کہ فل کورٹ تشکیل دیا جاتا جس سے انصاف واضح ہوتا نظر آتا ۔ شہباز شریف نے ٹوئٹر پر بھی اس کی دُہائی دی ہے اور اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے آئین نے ریاستی اختیار پارلیمنٹ ، انتظامیہ اور عدلیہ کو تفویض کئے ہیں اور سب اداروں کی حدود متعین کی ہوئی ہیں اس لئے کوئی ادارہ کسی اور کے اختیارات میں مداخلت کا حق نہیں رکھتا۔

 

 

Advertisement

وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ آئین اور پارلیمنٹ کی بالا دستی پر کوئی بھی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔ ایسا بیان وزیراعظم نے عدلیہ کے فیصلے کے بعد دیا ہے جب عدالت نے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کی رولنگ کالعدم قرار دی اور پنجاب کی وزارت حمزہ شہباز سے لے کر پرویز الٰہی کو دی گئی۔

 

 

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

3 months ago