ڈپٹی اسپیکر کے لئے پریشان کن خبر ۔
لاہور (اعتماد ٹی وی) اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے بعد اب اسپیکر اسمبلی کا انتخاب ہونا ہے جس کے لئے کل اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب کے لئے ووٹنگ کی جائے گئ۔
ڈپٹی اسپیکر کے لئے پریشان کن خبر ۔
لاہور (اعتماد ٹی وی) اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے بعد اب اسپیکر اسمبلی کا انتخاب ہونا ہے جس کے لئے کل اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب کے لئے ووٹنگ کی جائے گئ۔
چوہدری پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے بعد اسپیکر کی نشست خالی ہو گئی ہے ۔
ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری چونکہ وزیراعلیٰ پنجا ب کے انتخاب کے دوران غلط رولنگ دے کر اپنی وفاداری پارٹی کے لئے مشکوک کر چکے ہیں اس لئے ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی بھی کوشش کی جارہی ہے ۔
پنجاب اسمبلی کے آج کے اجلاس میں نئے اسپیکر کے انتخاب کی قرار داد منظور کر لی گئی ہے اس کے لئے کاغذات نامزدگی 5 بجے تک جمع کروانے کا وقت مقرر ہے ۔ کاغذات کی جانچ پڑتا ل 5 بج کر 10 منٹ تک کی جائے گی۔
اس کے ساتھ ساتھ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور پارلیمانی لیڈر راجہ بشارت نے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کے خلاف عدم اعتماد کی قرار داد بھی جمع کر وا دی ہے جس کو ایوان کی کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا ہے۔
پینل آف چئیر مین وسیم خان نے کال بروز جمعہ شام 4 بجے تک پنجاب اسمبلی کا اجلاس ملتوی کر دیا ہے ۔