اہم خبریں

لاہور کے سفاری پارک میں شیروں کی سیل لگ گئی، جانئے کتنے میں آپ ایک شیر خرید سکتے ہیں۔

نجی ٹی کی رپوٹنگ کے مطابق لاہور کے چڑیا گھر میں موجود جانوروں کو فروخت کیا جا رہا ہے اس حوالے سے سفاری پارک کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جانوروں کے اخراجات بڑھ جانے کی وجہ سے ان کو فروخت کیا جا رہا ہے ۔ سفاری پارک میں اتنے زیادہ شیر نہیں رکھے جا سکتے ۔

 

 

Advertisement

اس لئے شیر کو فروخت کیا جا رہا ہے لیکن اس کی قیمت بھینسے سے 1.5 لاکھ روپے سستی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اگست کے پہلے ہفتے میں 12شیر فروخت کئے جائیں گے جن میں 9 شیر اور 3شیرنیاں ہو نگی ۔ جبکہ اس سے قبل سال 2021 میں 14 شیروں کو فروخت کیا گیا تھا۔

 

 

Advertisement

جانوروں کو فروخت کرنے وجہ سفاری پارک میں جگہ کی قلت ہے۔ شیروں کو نیلامی کے دوران نجی ہاؤسنگ اسیکم کو یا بھی جانور پالنے والے شوقین حضرات کو بیچا جائے گا ۔ سفاری پارک میں تقریباً 10 سے 12 شیر ایک سال کے دوران پیدا ہوتے ہیں۔

 

 

Advertisement

 

ایک سو بیالیس ایکڑ کے رقبے پر پھیلے ہوئے اس پارک میں شیروں کو رکھنے کی جگہ تو کافی ہے لیکن اخراجات پورے نہ ہونے وجہ سے انتظامیہ ان کو فروخت کرنے پر انحصار کر رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے شیر کی ایک دن کی خوراک 8 سے 9 کلو گوشت ہے اس وقت سفاری پارک میں 40 کے قریب شیر موجود ہیں۔

Advertisement

Recent Posts