Headlines

    اسلام میں بھیک مانگنے کے بارے میں کیا احکام ؟ کیا آپ بھی یہ حرکت اسلام کے خلاف تو نہیں کر رہے؟

    پیشہ ور مانگنے والوں کا مانگنا ہی جائز نہیں ہےایسے لوگ جو کہ کوئی بھی کام نہ کرتے ہوں اور جان بوجھ کر معذور بن کر یا کسی بھی وجہ سے مانگ رہے ہوں ایسے لوگوں پر لعنت کی گئی ہے۔ جو بغیر محنت کیے مانگ کر پیسہ حاصل کر کے اپنی ضروریات پوری کرتے ہیں۔ نبی کریم ﷺ کا ارشاد ہے کہ دینے والا ہاتھ لینے والے ہاتھ سے بہتر ہے۔

     

     

    Advertisement

    نبی کریم ﷺ کا ارشاد ہے کہ جو کوئی بلاجواز دستِ سوال دراز کرے گا تو قیامت کے دن وہ اس حال میں اُٹھے گا کہ اُس کے منہ پر گوشت نہیں ہو گا۔

     

     

    Advertisement

    مانگنے والے پیسہ مانگ کرجتنا مرضی پیسہ جمع کر لیں انکی ضروریات پوری نہیں ہوتی کیونکہ یہ ان کا پیشہ بن چکا ہے ۔ ایسے لوگوں کو آپ خواہ کسی بھی نیت سے پیسےدیں آپ کو اس کا ثواب نہیں مل سکتا بس گنا ہ ہی ہو گا ۔

     

     

    Advertisement

    پیشہ ور لوگوں کی نسبت آپ اپنے رشتے داروں یا محلے میں سفید پوش لوگوں کے متعلق معلومات حاصل کر کے صدقہ ، خیرات یا مانگنے والوں کے لئے رکھی رقم اُن لوگوں کو دے کر ثواب حاصل کریں۔ایسے لوگوں کی مدد کریں جن کہ حالات تنگ دست ہوں ۔اور جو محنت کر کے بھی اپنے گھر کے اخراجات بمشکل تمام پورے کرتے ہوں۔ایسے لوگوں کی مدد کریں۔

     

     

    Advertisement