اہم خبریں

صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کا مشکل وقت شروع۔ مسجد وزیر خان کے “تقدس کی خلاف ورزی” کے الزام میں عدالت نے سخت حکم جاری کر دیا۔ پولیس حرکت میں آگئی

اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کے خلاف جمعہ کو شہر کے وزیر خان مسجد کے “تقدس کی خلاف ورزی” کے الزام میں کاروائی میں شامل کیا گیا جہاں سیشن عدالت نے تھانہ اکبری گیٹ کے ایس ایچ او کو حکم دیا کہ وہ قانون کے مطابق کاروای کرے۔

وزیر خان مسجد میں ایک مختصر ویڈیو شوٹ کے تنازعہ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عتیق الرحمن کی زیر صدارت ایڈووکیٹ سردار فرحت منظور خان کی جانب سے دونوں کے خلاف دائر درخواست کی سماعت جمعرات کو ہوئی۔

وکیل نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ لاہور پولیس کو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے ، ملزمان کی لسٹ میں پروڈکشن کمپنی کی ٹیم، پنجاب اوقاف اور محکمہ مذہبی امور کے عہدیدار شامل ہیں

Advertisement

برعکس اس کے اکبری گیٹ پولیس نے عدالت کا حکم مانتے ہوے ایف آئی آر درج کر دی ہے جس میں پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) کی دفعہ 295 لگائی گئ ہے، جس میں “مذہب سے متعلق جرائم” ، “عبادت گاہ کو زخمی یا ناپاک کرنے سے متعلق ہے”، اور” جان بوجھ کر اور بدنیتی پر مبنی کارروائیوں کے تحت اپنے مذہب یا کسی کے بھی مذہبی عقائد کی توہین کرکے کسی بھی طبقے کے مذہبی جذبات کو مشتعل کرنا ہے “۔

مزید پڑھیں: لاہور کی حسینہ نے ایسی حرکت کر دی کہ لوگ شرم سے پانی پانی ہو گئے

اس سے قبل محکمہ اوقاف کے اور اداکاروں کے وکلا کا مؤقف تھا کہ کوئی جرم نہیں ہوا ہے ، اس سے قبل 30،000 روپے کی ادائیگی کے خلاف پیشگی اجازت دی گئی تھی ، اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے ہدایت کی تھی کہ اس معاملے کی تحقیقات کی جائے

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

3 months ago