Headlines

    پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا تہلکہ خیزفیصلہ سنا دیا گیا، فواد چوہدری کا بڑا مطالبہ سامنے آگیا

    پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا تہلکہ خیزفیصلہ سنا دیا گیا۔ بڑی خبر آگئی۔

     

     

    اسلام آباد (اعتماد ٹی وی) پی ٹی آئی پر لٹکتی تلوار آخر اپنے منطقی انجام کو پہنچی، الیکشن کمیشن پاکستان نے پی ٹی آئی کا لمبے عرصے سے زیر التوا کیس کا فیصلہ سنا دیا، یہ فیصلہ رواں سال جون میں محفوظ کیا گیا تھا۔

     

     

    فیصلے میں، چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ فیصلہ متفقہ ہے ، پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈنگ وصول کی ہے ، اسہ طرح پی ٹی آئی نے 13  بینک اکائونٹس چھپائے ہیں جبکہ پی ٹی آئی نے عارف نقوی سے فنڈز لئے ہے یہ ثابت ہو گیا ہے۔

     

     

    فیصلے کے پیش نظر، پی ٹی آئی کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ فیصلے کے مطابق پی ٹی آئی نے 34 غیر ملکیوں سے پیسے وصول کئے۔ جس میں سے 8 اکاونٹس کو ظاہر کیا جبکہ باقیوں کو پوشیدہ رکھا۔

     

     

    الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق عمران خان کا بیان حلفی غلط قرار کر دے دیا گیا ہے۔ جبکہ فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ کیو نا غیر ممنوعہ فنڈنگ ضبط کر لی جائے۔

     

     

    دوسری جانب فواد چوہدری کی ہنگامی پریس کانفرنس میں انہوں نے یہ مطالبہ کیا ہے کہ باقی جماعتوں کی غیر ممنوعہ فنڈنگ عوام کے سامنے لائی جائے۔ اور ان کے کیسز کا فیصلہ بھی فوری کیا جائے۔