ترجمان بلوچستان کی سیلاب سے متعلق انوکھی منطق۔
ترجمان بلوچستان کی سیلاب سے متعلق انوکھی منطق۔
نجی ٹی وی سے بات چیت کے دوران ترجمان حکومت نے صوبے میں بارشوں سے متعلق کہا ہے کہ طوفان کہا ں نہیں آتے ہر جگہ آتے ہیں ترقی یافتہ ممالک میں بھی ایسے حالات پیش آتے ہیں اور ریسکیو میں وقت لگتا ہے ۔ امریکہ اتنا بڑا اور ترقی یافتہ ملک ہے وہاں بھی انگلی ہلاتے ہی ریسکیو نہیں ہو جاتا ۔
وزیراعظم پاکستان بلوچستان کے دو دورے کر چکے ہیں اور ہم آرمی چیف سے بھی رابطے میں ہیں ہم چند ماہ میں طویل مدتی پلان بلوچستان بنا رہے ہیں اس کے لئے تمام این جی اوز کو اکھٹا کیا جائے گا ۔
اور ایسے مشکل وقت میں بلوچستان کی عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ بلوچستان میں بھی ریسکیو آپریشن کامیابی سے جاری ہے ۔
کراچی کوئٹہ کی شاہراہ بھی کھول دی گئی ہے ۔ متاثرین کی بحالی تک ہم سب نے اپنی تنخواہ کو فنڈنگ میں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق سیلابی ریلوں کے باعث مختلف حادثات میں اب تک 136 لوگ زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔