ہارمونز کی خرابی اور وزن کا بڑھنا۔
لاہور (اعتماد ٹی وی) خواتین میں زیادہ تر مسائل ہارمونز کی بے ترتیبی کی وجہ سے نظر آتے ہیں۔ اور یہ مسائل دن بہ دن بڑھتے جا رہے ہیں ہارمونز کا نظام ذرا سے بگاڑ کا شکار ہو تا ہے تو مسائل پیدا ہو جاتے ہیں۔ جو کہ مستقبل میں صحت کے لحاظ نقصان دہ ثابت ہوتے ہیں۔
خواتین کو چاہیے کہ وہ اپنے اندر ہونے والی ہر تبدیلی کو اور تکلیف سے متعلق اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرتی رہیں تاکہ صحت مند و توانا رہ سکیں۔ ایسے ہی ہربلسٹ ڈاکٹر بلقیس کے مطابق ” آج کل جو خواتین میں PCOS کے مسائل کا شکار ہیں وہ ہارمونز کی وجہ سے ہی ہے۔ یہ بیماری خواتین میں عام ہے۔
اس بیماری کی سب سے بڑی وجہ غیر متوازن غذا ہے جو ہم کھائیں گے وہی ہمارے جسم پر نظر آئے گا اسی سے ہمارے جسم میں خون بنے گا۔