اہم خبریں

ہارمونز کی خرابی سے وزن تیزی سے بڑھتا ہے اور ۔۔ ڈاکٹر اس کا علاج کیا بتاتے ہیں؟ جانیں وہ معلومات جو خواتین کو پتہ ہونی چاہیئے

ہارمونز کی خرابی اور وزن کا بڑھنا۔

 

لاہور (اعتماد ٹی وی) خواتین میں زیادہ تر مسائل ہارمونز کی بے ترتیبی کی وجہ سے نظر آتے ہیں۔ اور یہ مسائل دن بہ دن بڑھتے جا رہے ہیں ہارمونز کا نظام ذرا سے بگاڑ کا شکار ہو تا ہے تو مسائل پیدا ہو جاتے ہیں۔ جو کہ مستقبل میں صحت کے لحاظ نقصان دہ ثابت ہوتے ہیں۔

Advertisement

 

خواتین کو چاہیے کہ وہ اپنے اندر ہونے والی ہر تبدیلی کو اور تکلیف سے متعلق اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرتی رہیں تاکہ صحت مند و توانا رہ سکیں۔ ایسے ہی ہربلسٹ ڈاکٹر بلقیس کے مطابق ” آج کل جو خواتین میں PCOS کے مسائل کا شکار ہیں وہ ہارمونز کی وجہ سے ہی ہے۔ یہ بیماری خواتین میں عام ہے۔

 

Advertisement

اس بیماری کی سب سے بڑی وجہ غیر متوازن غذا ہے جو ہم کھائیں گے وہی ہمارے جسم پر نظر آئے گا اسی سے ہمارے جسم میں خون بنے گا۔

 

 

Advertisement

چونکہ آج کل خواتین دودھ کا استعمال نہیں کرتی اور نہ ہی سالن ایسا استعمال کیا جاتا ہے کہ وہ غذائی ضروریات کو پورا کرے۔

 

ایسی صورتحال میں جسم میں کیلشیم اور پروٹین کی کمی ہو جاتی ہے اور ہارمونز بگڑ جاتے ہیں۔ جس کی وجہ سے وزن تیزی بڑھ جاتا ہے جس کی وجہ سے بانجھ پن پیدا ہو جاتا ہے ۔ لڑکیاں موٹی ہو جاتی ہیں تو رشتوں کے مسائل بھی بڑھ جاتے ہیں۔

Advertisement

 

ایسے میں ڈاکٹڑ بلقیس جو کہ ہربل اسپیشلسٹ ہیں وہ دو خاص نسخے بتاتی ہیں۔ وزن کم کرنے کے لئے 6 گرام سہاگہ لے کر اس کو ایک پین میں ہلکی آنچ پر بھون لیں۔ اس کو اس وقت تک بھوننا ہے جب تک اس میں سے چٹخنے کی آواز آنی بند نہ ہو جائے۔

 

Advertisement

اس کے بعد بلینڈر میں 50 گرام خشک لیموں کا پاؤڈر ،50 گرام آمبا ہلدی، 50 گرام رائی دانہ اور ایک چمچ کچہری پاؤڈر کو ڈالیں۔ اس میں پھولا ہوا سہاگہ شامل کر کے اچھی طرح بلینڈ کر لیں۔

 

 

Advertisement

اس پاؤڈر کوآدھا چمچ صبح ناشتے کے بعد اور آدھا چمچ رات کو سونے سے قبل استعمال کریں آدھا چمچ دوپہر کو کھانے کے بعد بھی استعمال کریں۔

 

اس کے ساتھ ساتھ خواتین میں بانجھ پن کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے ایک ٹپ بتائی ہے کہ خواتین کو چاہیے میتھی کا استعمال اپنی خوراک میں بڑھا دیں چاہے سالن بنا کر کھائیں یا پھر قہوہ بنا کر پی لیں۔

Advertisement

 

 

کیونکہ ہارمونز کے عدم توازن کی وجہ سے ہی بانجھ پن کے مسائل پیدا ہوتے ہیں میتھی میں ایسے ہارمونل انزائمز پائے جاتے ہیں جو کہ اس مسئلے کو حل کرتے ہیں۔

Advertisement

 

 

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

3 months ago