ماہواری کے مسائل اور ان کا حل۔
لاہور (اعتماد ٹی وی ) ماہواری کا نہ آنا یا رُک جانا یہ تمام مسائل ہونے کی وجہ سے خواتین دماغی مسائل کا شکار ہو جاتی ہیں اگر ماہواری کی تاریخ آ کر گُزر جائے تو خواتین زیادہ نفسیاتی دباؤ کا شکار ہوتی ہیں کہ آخر کیوں نہیں آئی۔ اور جب تک ماہواری آ نہیں جاتی دماغ پُرسکون نہیں ہوتا ۔
بعض اوقات یہ مسئلہ ایک یا دو ماہ تک رہتا ہے پھر ٹھیک ہو جاتا ہے لیکں اگر اس سے زیادہ مرتبہ یہ مسائل پیش آئیں تو پھر پریشانی لاحق ہو جاتی ہے جس سے جسمانی طاقت بھی کم ہو جاتی ہے۔ اس مسئلے کا حل ایک جڑی بوٹی میں موجود ہے ۔
املتاس جڑی بوٹی جو کہ گولڈن رین ٹری کے نام سے بھی جانی جاتی ہے۔اس مسئلے کے حل میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ املتاس کی پھلی کے 2 انچ کے چھلکے کو آدھا کپ پانی میں بھگو دیں اور صبح نہار منہ اس پانی کو چھان کر پی لیں۔