اہم خبریں

آئی ایم ایف کی ایک اور شرط آگئی، مگر عوام کو ریلیف نام کی کوئی چیز میسر نہیں

آئی ایم ایف کی شرائط نے پاکستانی شہریوں کو مہنگائی کے پہاڑ تلے دبا دیا۔

 

اسلام آباد (اعتماد ٹی وی) چونکہ موجودہ حکومت کے آنے کے بعد بھی مہنگائی قابو میں نہیں آئی اس میں روز بہ روز اضافہ ہو رہا ہے ۔

Advertisement

 

 

ہر حکومت سابقہ حکومت کے غلط فیصلوں پر مہنگائی کا ملبہ ڈال کر عوام کے سامنے سرخرو ہو تی ہے ۔ ایسے ہی اب حالات ہیں آئی ایم ایف کو خوش کر کے قرضہ حاصل کرنے کے لئے پاکستان کی موجودہ حکومت کوششوں میں لگی ہوئی ہے۔

Advertisement

 

پیڑول جو کہ عالمی منڈی میں سستا ہو گیا ہے 6 ماہ کے کم ترین درجے پر آنے کے باوجود پاکستان میں اس کی قیمت میں کمی نہیں کی جا رہی ۔

 

Advertisement

نہ ہی بجلی کے بل میں کوئی بچت نظر آ رہی ہے ۔ ہر ماہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں عوام پر لاکھوں کا اضافی ٹیکس لگایا جا رہا ہے ۔

 

اب حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط کو پورا کرنے کے لئےمزید مہنگائی کا بوجھ عوام پر ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے جوکہ یہ ہے کہ آئندہ سے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ یا کمی جو کہ مہینے بعد کی جاتی تھی اب سے ہر ہفتے کے بعد کی جائے گی۔

Advertisement

 

 

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے ایک اور شرط عائد کی گئی ہے جس کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات سے متعلقہ اشیاء کی قیمتوں میں ردو بدل اب سے 15 دن بعد کی جائے گی۔

Advertisement

 

اس حوالے سے وفاقی کابینہ سے منظوری لی جائے گی پھر ان قیمتوں میں رد و بدل کی جائے گی۔ جو عالمی منڈی میں جو بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی و زیادتی دیکھی جائے گی وہی عوام کو پہنچائی جائے گی۔

 

Advertisement

 

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

2 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

2 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

2 months ago