بابا فرید الدین گنج شکر کا آج عر س منایا جا رہا ہے۔
پاکپتن شریف حضرت بابا فریدالدین گنج شکر کا 780 واں عرس منایا جا رہا ہے عرس کی تما م تقریبات اپنے عروج پر پہنچ گئیں ہیں۔
اس عرس کے موقع پر بہشتی دروازہ بھی کھولا جا تا ہے۔ پاکپتن میں جاری اس عرس میں شرکت کے لئے زائرین کراچی سے لے کر خیبر تک سے لاکھوں کی تعداد میں آتے ہیں۔
عرس پر آنے والےزائرین کے لئے اسٹالز لگا لئے گئے ہیں۔ عرس کی 15 روزہ رسومات میں سے بڑی رسم بہشتی دروازہ کھلنے کی ہے جو کہ آج کھولا جائے گا اور 10 محرم الحرام تک اس کو کُھلا رہنے دیا جائے گا ۔
سجادہ نشین دیوان عثمان نے بتایا کہ بہشتی دروازہ 664 ہجری میں پہلی بار کھولا گیا تھا۔ ایک اندازے کے مطابق تقریباً 10 لاکھ لوگ اس دروازے سے گزر سکیں گے۔
عرس کی تقریبات کے دوران کلام پاک قرآن مجید کی تلاوت بھی کی جا رہی ہے اور دعاؤں کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔
اس کے علاوہ زائرین میں بابا فرید کی روایتی برکات بھی تقسیم کی جا رہی ہیں۔ عرس کے لئے حفاظتی اقدامات کا انتظام سختی سے کیا گیا ہے اور زائرین کو واک تھرو گیٹ سے گزار کر باقاعدہ تلاشی کے بعد اندر جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More