احمد شہزاد کی کامیابی ، کشمیر پریمئیر لیگ میں بڑا عہدہ۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی احمد شہزاد کشمیر پریمئیر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے لئے دفاعی چیمپین راولا کوٹ ہاکس کی جانب سے کپتان مقرر کر دئیے گئے ہیں۔
گزشتہ روز دفاعی چیمپین نے راولا کوٹ ہاکس نے اپنی جائے پیدائش سٹی راولا کوٹ کا یادگار ٹرافی ٹور کیا ۔ ٹرافی کو بنجوسہ جھیل اور شہر کے مختلف مقامات پر لے جایا گیا ۔
اس ٹور میں ٹیم کی انتظامیہ اور کھلاڑیوں نے پریس کلب کا دورہ بھی کیا۔ ٹیم کے چئیر مین جان ولی شاہین نے میڈیا کو بتایا کہ احمد شہزاد ہی گزشتہ سیزن میں ہماری کامیابی کا ذریعہ بنے اور ان کے ساتھ کھیل کھیل کر ہمارے نوجوان کھلاڑیوں کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا
اس خوشگوار موقع پر احمد شہزاد نے بتایا کہ راولا کوٹ ہاکس کی ٹیم سے ان کو دلی لگاؤ ہے اور گزشتہ سیزن میں ٹائٹل کی کامیابی میرے کرئیر کے یادگار لمحات میں شامل ہے اس مرتبہ سیزن ٹو میں بھی پوری کوشش ہے کہ یہ ٹائٹل اپنے نام کیا جائے۔
احمد شہزاد نے کہا کہ وہ ٹیم کو تمام نوجوانوں بالخصوص کشمیری کرکٹرز کے ساتھ اپنے تجربات کو شئیر کریں گے اور ا نکو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
اسی موقع پر ٹیم کے ہیڈ کوچ نے احمد شہزاد کے کپتان بننے پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قوی امید ہے احمد شہزاد کی سربراہی میں ٹیم اچھا کھیل دکھائے گی۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More