یوٹیوب سے اتنا کما لیتا ہوں کہ دو آلٹو بآسانی خرید لوں۔ یوٹیوبر معاذ
یوٹیوب سے اتنا کما لیتا ہوں کہ دو آلٹو بآسانی خرید لوں۔ یوٹیوبر معاذ
سوشل میڈیا نے آخر کار انسان کو اس قابل بنا دیا ہے کہ وہ باآسانی کمائی کا ذریعہ بھی اس کو بنا لیں۔ ایسے ہی یہ کام زور پکڑتا جا رہا ہے ۔ آئے روز ایسی ایپس متعارف کروائی جا رہی ہیں جن کے ذریعے لوگ اپنی ویڈیو ز ڈال کر کمائی بھی کر رہے ہیں۔
یوٹیوب اس کام میں خاصا پرانی ہے ۔ اور اس سائٹ نے بہت سے لوگوں کے مستقبل بنا دئیے ہیں۔ کئی لوگ وی لاگز بناتے ہیں کئی یہاں بطور استاد ویڈیوز اپ لوڈ کرتے ہیں جس کے پاس جو ہنر ہے وہ اس سے متعلق ویڈیو بنا کر کمائی کر رہا ہے ۔
اکثر اوقات یوٹیوبرز کی کمائی کو لے کر افواہیں پھیلائی جا تی ہیں لیکن ایک یوٹیوبر معاذ نے نجی ٹی وی کے شو میں بتایا کہ وہ اتنا کما لیتے ہیں کہ باآسانی دو آلٹو مہینے میں خرید سکیں۔
معاذ صفدر جن کی عمر 22 سال ہے انھوں نے بتایا کہ یوٹیوب پر وہ 5 سال سے کام کر رہے ہیں لیکن پہلے 4 سال میں ان کی کوئی تنخواہ نہیں تھی لیکن 5 ویں سال میں جب انھوں نے ویڈیوز زیادہ تعداد میں اپ لوڈ کیں تو اب ان کی تنخواہ میں اضافہ بھی ہو ا ہے ۔
شو کے میزبان نے کہا کہ آلٹو تو پاکستان میں خاصی مہنگی ہورہی ہے ۔ اس لئے آپ کی تنخواہ کسی بھی ملٹی نیشنل کمپنی کے جنرل مینجر سے زیادہ بنتی ہے۔