اہم خبریں

آخر کار حکومت کو تاجروں پر ترس آگیا۔

آخر کار حکومت کو تاجروں پر ترس آگیا۔

 

اسلام آباد (اعتماد ٹی وی) حکومت پاکستان کی جانب سے تاجروں پر ٹیکس بڑھانے کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ بجلی کے بلوں میں تاجروں اور دکانداروں کو ایک اضافی ٹیکس لگایا جائے ۔

Advertisement

 

 

جو کہ ہر دکاندار کو ادا کرنا ہو گا خواہ وہ رجسٹرڈ ہو یا نہ ہو۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ غیر رجسٹر ڈ دکانداروں پر 3000 روپے کا فکس ٹیکس اور تاجروں پر 6000 سے فکس ٹیکس لگایا جائے گا ۔ جس کے بعد تاجروں کی جانب سے ہڑتال کا اعلان کیا گیا ۔

Advertisement

 

 

اب وزیر خزانہ اور تاجروں کے رہنما کے مذاکر ات کامیاب ہو گئے ہیں ۔ تاجر رہنما شرجیل گوپلانی نے کہا کہ بجلی کے بلز میں موجود ٹیکس کو فوری طور پر ختم کیا جائے ۔ اور درآمدات میں موجود ای فارم والی شرط کو بھی ختم کریں۔

Advertisement

 

 

ہمیں ایمپورٹ مال فوری کلئیر کرنے کے لئے بینکوں کو اتنا زر مبادلہ دیا جائےنیز 545 ایس آر او کے تحت درآمد کئے گئے مال پر تمام پابندیاں ہٹا دی جائیں۔

Advertisement

 

 

تاجروں کی جانب سے وزیر خزانہ کو تمام شرائط لکھ کر دی گئی ہیں۔ جس پر وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ بجلی کے بلوں پر موجود متنازع ٹیکس کو تین ماہ تک ملتوی کیا جاتا ہے۔

Advertisement

 

 

اس سلسلے میں تاجروں سے نئے ٹیکس گزار ٹیکس نیٹ میں لانے اور اس طریقے میں ردو بدل کے لئے باقاعدہ میٹنگ کی جائے گی ۔ اس لئے اب آئندہ بجلی کے بلوں پر ٹیکس نہیں لگایا جائے گا۔

Advertisement

 

 

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

4 months ago