کراچی وائلڈ لائف کا چھاپا غیر ملکی چھپکلیاں اور سانپ برآمد ۔

    کراچی وائلڈ لائف کا چھاپا غیر ملکی چھپکلیاں اور سانپ برآمد ۔

     

    ذرائع کے مطابق سندھ وائلڈ لائف نے بروقت کارروائی کر تے ہوئے کراچی کے ایک علاقے جس کو قائد آباد کہا جاتا ہے وہاں سے 75 اسپائنی ٹیلڈ لیزرڈس اور 4 سانپ برآمد کرکے ان کو فروخت کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

     

     

    محکمہ وائلڈ لائف نے میڈیا سے بات چیت کے دوران بتایا کہ ایک شخص کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔
    ان لوگوں کا کام جانوروں سے ایسی دوائیاں تیار کرنا ہے جو کہ صحت کے لئے مضر ہوں۔

     

     

    کارروائی کے دوران پکڑے گئے لوگوں سے تحقیقات کی جارہیں ہیں۔ حکام کے مطابق ان تمام 75 اسپائنی ٹیلڈ لیزرڈز کو ان کے ماحول میں لے جا کر آزاد کر دیا گیا ہے ۔

     

     

    اس سے قبل بھی ایسی ہی کئی کوششوں کو محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے ناکام بنایا ہے جس میں ایک قیمتی مکڑی ٹرنٹولہ کو فروخت کیا جا رہا تھا۔

     

     

    چیف کنزرویٹر ہزارہ سرکل محمد حسین کا کہنا ہے کہ ایسی مکڑی بہت سی خصوصیات رکھتی ہے جس کی وجہ سے لوگ اس کا شکار کر کے مہنگے داموں فروخت کرتے ہیں۔