Headlines

    حکومت کا 15 اگست کے بعد بڑا اقدام اٹھانے کا فیصلہ

    پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا امکان 15 اگست تک ۔

     

    حکومت پاکستان نے گزشتہ روز فیصلہ کیا تھا کہ وہ پیٹرولیم مصنوعات میں کمی اور اضافے کا فیصلہ مہینے بعد نہیں بلکہ 15 دن بعد کیا کرے گی ۔ تاکہ عالمی منڈی میں قیمتوں سے متعلق ردو بدل کا فائدہ و نقصان عوام کو برابر ملتا رہے ۔

     

    اب حکومت کا کہنا ہے کہ وہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف عوام کو 15 اگست تک دے گی ۔ اس کے علاوہ یہ بھی فیصلہ کیا جا رہا ہے کہ پیٹرولیم قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کیا جائے ۔

     

     

    وزیر اعظم شہبازشریف نےا س سلسلے میں اقدامات کرتے ہوئے وزارت پیٹرولیم اور وزارت خزانہ سے مشاورت کر کے رپورٹ مانگی ہے۔

     

     

    اس حوالے سے پیٹرولیم کمپنیو ں کے ساتھ ساتھ تمام اسٹیک ہولڈر سے بات کی جائے گی اور پھر نئے فارمولے کے مطابق 15 اگست کو قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا جائے گا۔

     

     

    ہفتہ وار بنیادوں پر اس فیصلے کو کرنے کی وجہ یہ ہے کہ تیل کی درآمد اور فروخت میں جو نقصان کمپنیوں کو ہوتا ہے اس سے محفوظ رہا جائے ۔ اور عالمی منڈی میں قیمتوں کے اُتار چڑھاؤ کا فائدہ و نقصان عوام کو برابر ملے۔

     

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے سے قیمتوں سے متعلق حکومت کا عمل دخل ختم ہو جائے گا اور آئل کمپنیاں مارکیٹ کے ریٹ کے مطابق قیمتیں طے کریں گی۔

     

     

    حکومتی کمپنی پی ایس او کی ذمہ داری ہو گی کہ وہ کسی بھی آئل مافیا کے قیام کو توڑے گی ایسے عوام تک تیل کی حقیقی قیمتیں پہنچے گی۔