محرم الحرام میں روزے رکھنا کیسا عمل ہے؟
اسلامی سال کے پہلے مہینے یعنی محرم الحرا م کی بہت فضیلت ہے اس مہینے میں بے شمار واقعات ہو ئے ہیں۔ اس کے مہینے کے متعلق بہت سی روایات بھی بیان کی گئی ہیں جیسے کہ دس محرم الحرام کو ہی قیامت آئے گی۔ جمعے کا دن ہو گا ۔
ایسے ہی حضرت امام حسین کی شہادت سے قبل بھی رسول کریم ﷺ اس مہینے کو بہت پسند کر تے تھے ۔ رمضان المبارک کے روزوں کے بعد آپﷺ اس مہینے میں روزے رکھنے کو پسند کر تے تھے۔ اس حوالے سے ایک روایت بھی صحیح بخاری میں موجود ہے۔
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی۔ کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’رمضا ن کے بعد سب سے افضل روزے اللہ کے مہینے ’’محرم‘‘ کے ہیں۔ (صحیح مسلم : 1163)