اہم خبریں

20 سال پہلے ایجنٹ کے ہاتھوں پھنسنے والی بھارتی لڑکی پاکستان سے برآمد، ساری کہانی سامنے آگئی

سوشل میڈیا نے ایک اور خاتون کو گھر والوں سے ملوا دیا ۔

 

 

Advertisement

سوشل میڈیا کے ذریعے ایک اور خاتون اپنے گھر والوں سے مل گئی۔ بیس سال قبل ایجنٹ کی وجہ سے بھارتی خاتون پاکستان آ گئی۔ ایجنٹ کے ذریعے وہ دبئی جانا چاہتی تھیں تا کہ اپنے گھر کے حالات سدھا ر سکیں ۔ لیکن ایجنٹ نے دو نمبری کی اور ان سے 20 ہزار نقد رقم لے کر حمیدہ بانو کو پاکستان لے آیا۔

 

 

Advertisement

پاکستان لا کر اسنے حمید ہ بانو کو حیدرآباد میں ایک کمرے میں قید کر دیا جہاں سے وہ اپنی کوششوں سے بچ نکلی لیکن کاغذات نہ ہونے کے سبب وہ اپنے ملک واپس نہ جا سکی نہ ہی کسی اپنے سے رابطہ کر سکیں۔

 

تھک ہار کر حمیدہ نے پاکستان میں ہی ایک شخص سے شادی کر لی جو کہ کورونا وباء کے دوران انتقال کر گئے اب حمیدہ بانو اپنے سوتیلے بیٹے کے ساتھ رہائش پذیر ہیں۔

Advertisement

 

 

پاکستا ن کے معروف یوٹیوبر ولی اللہ معروف نے حمیدہ بانو کو ان کے گھر والوں سے ملوانے میں اہم کردار ادا کیا ۔ ولی اللہ نے حمیدہ بانو کی اسٹوری اپنے یوٹیوب چینل پر نشر کی جو کہ ایک بھارتی صحافی کی نظر سے گزری۔

Advertisement

 

 

بھارتی صحافی خلفان شیخ نے حمیدہ بانو کےا ہل خانہ کو ڈھونڈا اور یوٹیوبر ولی اللہ سے رابطہ کر کے حمیدہ بانو کی بات ا ن کی بیٹی یاسمین سے کروائی۔ دونوں ماں بیٹی ایک دوسرے کو دیکھ کر جذباتی ہو گئیں۔

Advertisement

 

 

یاسمین کا کہنا تھا کہ ما ں چونکہ پیشہ ور باورچن تھیں اس لئے خلیجی ممالک میں آنا جانا تھا ۔ جب ماں نے کوئی رابطہ نہ کیا تو ہم نے ایجنٹ کو پکڑا جس نے جھوٹ بولا کہ ہماری ماں ناراض ہے اس کے بعد ایجنٹ غائب ہو گیا ۔ بہت کوشش کے بعد بھی ہمار ا رابطہ حمیدہ بانو سے نہ ہو سکا۔

Advertisement

 

 

 

Advertisement

 

 

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago