Headlines

    دنیا کا ایسا شہر جہاں پولیس کے محکمے کو ہی ختم کر دیا گیا، وجہ بھی ایسی کہ آپ بھی۔۔

    نسل پرستی کی وجہ سے اہم محکمہ ہی ختم کر دیا گیا ۔

     

    امریکا کی ریاست کے شہر سے متعلق آئی خبر نے سب کو حیران کر دیا ۔

    Advertisement

     

     

    ذرائع کے مطابق ریاست الاباما کے شیرونسینٹ میں پولیس افسران کے درمیان ایسے پیغامات کا تبادلہ ہوا جو کہ نسل پرستی کو فروغ دے رہا تھا اس لئے پولیس چیف اور اسسٹنٹ پولیس کے ساتھ ساتھ محکمہ ہی ختم کر دیا گیا۔

    Advertisement

     

     

    ذرائع کے مطابق پولیس افسران کے درمیان نسل پرستی کے تبادلہ خیال کے پیغامات کا اسکرین شارٹ سوشل میڈیا پر شائع کیا گیا جس کے بعد یہ جنگل میں آ-گ کی طرح پھیل گیا اور اس کے بعد ونسینٹ سٹی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں اس معاملے کے متعلق فیصلہ کیا گیا۔

    Advertisement

     

     

    اجلاس سے پہلے مقامی پولیس افسرجیمز سرگلے کا کہنا تھا کہ اس حوالے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ اور ذمہ داران پولیس افسران کے خلاف مناسب کاروائی کی جائے گی۔ لیکن 4 اگست کو یہ بات سامنے آئی کہ جن دو افسران سے متعلقہ یہ اسکرین شارٹ وائرل ہوا ہے اس میں ایک جیمز سرگلے خود شامل ہے ۔

    Advertisement

     

     

    اس کے بعد ان کو او ر ان کے نائب کو برطرف کر دیا گیا۔
    اس شہر کی آبادی 2 ہزار ہے جن میں سے 392 سیاہ فام ہیں۔ شیلبی شیرف آفس کی جانب سے ایک بیان دیا گیا کہ پولیس افسران کا یہ رویہ قابل قبول نہیں ہے۔

    Advertisement

     

     

    پولیس کا کام شہریوں کی حفاظت کرنا ہے جو کہ نسلی فرق کے بغیر ہو سکتا ہے ایسے ذہن کے ساتھ یہ ادارہ کامیاب نہیں ہو سکتا ۔اس لئے ووٹنگ کے ذریعے ادارے کو ختم کر دیا گیا۔

    Advertisement

     

     

    Advertisement