باباوانگا کی حیران کن پیشن گوئی جو 2022 میں سچ ثابت ہو گئی، جانئے اب انہوں نے کیا کہا

    2022 میں باباوانگا کی ایسی پیشن گوئیاں جو کہ سچ ثابت ہو گئیں ۔

     

    بابا وانگا جو کہ ایک نابینا خاتون تھیں ان کا تعلق بلغاریہ سے تھا ان کے متعلق دعویٰ کیا جاتا ہے کہ یہ ایک بڑے طوفان کی وجہ سے 12 سال کی عمر میں اپنی بصارت کھو بیٹھیں تھیں ۔

    Advertisement

     

     

    اللہ تعالیٰ نے ان کو بصارت سے محروم ہونے کے بعد مستقبل کی روشنائی عطا کر دی تھی ۔

    Advertisement

     

    بابا وانگا نے آنے والے وقت کے لئےبہت سی پیشن گوئیاں کی جو کہ گزرتے وقت کے ساتھ حقیقت میں تبدیل ہو گئیں۔ جیسا کہ انھوں نے امریکہ میں نائن الیون کے حملوں ، بریگزٹ ، شہزادی ڈیانہ کی وفات اور بارک اوبامہ کے حوالے سے پیشن گوئیاں کی جنہیں وقت نے سچ کر دکھایا ۔

     

    Advertisement

    باباوانگا کا انتقال 1996 میں ہوا ۔ انکی 85 فیصد پیشن گوئیاں درست ثابت ہو چکی ہیں۔ سال 2022 کے لئے کی گئی پیشن گوئیوں میں سے چھ ماہ کے عرصے میں دو پیشن گوئیا ں حقیقت بن چکی ہیں ۔

     

     

    Advertisement

    جس کے مطابق انھوں نے کہا کہ ایشیائی ممالک اور آسڑیلیا میں سیلاب آئے گا جو کہ آ چکا ہے۔ اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ خشک سالی کی وجہ سے بڑے علاقے پانی کی قلت کا سامنا کریں گے ۔

     

     

    Advertisement

    12 اگست کو یہ پیش گوئی بھی سچ ثابت ہوئی جس میں برطانیہ کے کئی حصوں میں سرکاری طور پر خشک سالی کا اعلان کیا گیا ۔ محکمہ ماحولیات نے بھی اس بات کی تصدیق کر دی کہ جنوب مغرب کے کچھ حصوں کو خشک سالی کا سامنا ہے ۔

     

     

    Advertisement

    اس کے علاوہ پرتگال اور اٹلی نے اپنے شہریوں کو کہا تھا کہ پانی کے استعمال کو محدود کریں اور کہا جاتا ہے کہ اٹلی 1950 کے بعد بدترین خشک سالی گزرہا ہے ۔

     

    اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ سائبریا میں ایک وبائی مرض پھوٹ پڑے گا اور محقیقن ایک بہت ہی مہلک وائرس دریافت کریں گے جس کی وجہ سے درجہ حرارت کم ہوگا تو ہندوستان میں قحط سالی ہو گی جو کہ ٹڈیوں کے بھیڑ ، کشودر گرہ کے ذریعے ورچوئل رئیلٹی ٹیک اوور کی وجہ بنے گا ۔

    Advertisement

     

    2023 میں زمین اپنا مدار تبدیل کر ے گی اور 2028 میں خلاباز کامیابی سے زہرہ کا سفر مکمل کریں گے ۔

     

    Advertisement

    2046 میں آرگن ٹرانسپلائزیشن میں اتنی ترقی ہو گی کہ عام انسان کی اس کے ذریعے 100 سال سے زائد عمر گزاریں گے ۔ 2100 کی صدی تک دنیا سے رات کا وجود غائب ہو جائے گا اور مصنوعی سورج کی روشنی سے زمین کے حصوں کو روشن کیا جائے گا۔ 5079تک اس دنیا کا خاتمہ ہو جائے گا ۔

     

    آپ کو بتاتے چلے کہ بابا وانگا جو کہ ایک نابینا خاتون تھیں ان کا تعلق بلغاریہ سے تھا ان کے متعلق دعویٰ کیا جاتا ہے کہ یہ ایک بڑے طوفان کی وجہ سے 12 سال کی عمر میں اپنی بصارت کھو بیٹھیں تھیں ۔

    Advertisement

     

     

    تاہم یہاں پر یہ بات بھی ضروری ہے کہ ختمی علم اللہ کی ذات کے سوا کوئی نہیں جانتا یہ محض ذاتی آرا ہے جو کہ مشاہدہ اور ذاتی تجربات پر مبنی ہیں ۔

    Advertisement