Headlines

    پاکستانی ٹیم نے جاتے ہی کامیابی اپنے نام لے لی، بابراعظم نے کپتانی کا حق ادا کر دیا

    پہلے ون ڈے میں قومی ٹیم نے جیت اپنے نام کر لی۔

     

    آن لائن (اعتماد ٹی وی)  پاکستان اور نیدر لینڈ کے درمیان ون ڈے میچ گزشتہ روز کھیلا گیا۔ اور پاکستانی ٹیم نے 16 رنز سے شکست دے کر اپنی برتری حاصل کرلی۔ روٹر ڈیم میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں پاکستان نے نید ر لینڈز کے خلاف مقررہ 50 اوورز میں 314 رنز بنائے ہیں۔

    Advertisement

     

    نیدر لینڈ کی جانب سے بھی اچھی کارکردگی دکھائی گئی ہے۔ 315 رنز کے ہدف کو 50 اوورز میں اور 8 وکٹوں کے نقصان پر 298 رنز بنا کر مکمل کیا ۔ میزبان ٹیم کی میچ میں ناکامی کے باوجو د ٹیم کی اچھی کارکردگی سے سب کو حیران کیا ہے۔

     

    Advertisement

     

    نیدرز لینڈ نے 60 رنز پر 3 وکٹیں گنوائیں ۔ اور اس کے بعد وکرما جیت اور ٹام کوپر نے بیٹنگ سنبھال کر شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کیا۔

     

    Advertisement

     

    پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور قومی ٹیم کی جانب سے اوپننگ کے لئے فخر زمان کے ساتھ امام الحق میدان میں آئے۔ 10 رنز کے مجموعی اسکور امام الحق 2 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

     

    Advertisement

     

    اس کے بعد فخرزمان کے ساتھ بابر اعظم میدان میں آئے اور کپتان کھلاڑی نے 168 رنز بنا کر شراکت قائم کی ۔ 74 رنز بنانے کے بعد بابر اعظم آؤٹ ہوئے تو ان کی جگہ محمد رضوان نے لی۔

     

    Advertisement

     

    196 رنز پر فخر زمان بھی اپنی 7 ویں سنچری اسکور کرنے کے بعد 109 رنز بنا کر پولین آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد پاکستان کی چوتھی وکٹ 212 رنز پر گئی اور محمد نواز صرف 4 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ۔

     

    Advertisement

     

    اس کے شادا ب خان اور آغا سلیمان نے اپنی بہترین کارکردگی سے میچ کو آگے بڑھا یا۔ پاکستان کی جانب سے آل راؤنڈر سلیمان علی آغا اور فاسٹ بالر نسیم شاہ نے اپنے ون ڈے کرئیر کا آغاز کیا ۔

     

    Advertisement