Headlines

    جاپانی جوڑے علیحدہ کیوں سوتے ہیں؟ وجہ جان کر آپ جاپانیوں کی عقل پر حیران رہ جائیں گے

    جاپان میں شادی شدہ جوڑۓ الگ کیوں سوتے ہیں؟ وجہ انتہائی حیران کن۔

     

    آن لائن (اعتماد ٹی وی) شادی شدہ جوڑۓ کے الگ سونے کو لے کر ہمارے معاشرے میں کئی سوال کھڑے ہو جاتے ہیں جبکہ بیرون ممالک میں چھوٹے چھوٹے اپارٹمنس ہونے کے باوجود میاں بیوی الگ نہیں سوتے ۔ لیکن جاپان میں یہ بات بالکل اس کے برعکس ہے۔

     

    جاپان کے شادی شدہ جوڑے اس لئے الگ سوتے ہیں کیونکہ میاں بیوی دونوں ملازمت کرتے ہیں اور دونوں کے اوقات کار الگ ہوتے ہیں۔

     

     

    اگر ایک کی جاب صبح کے وقت ہو تو دوسرے کا وقت الگ ہوتا ہے جس کی وجہ سے صبح کے وقت تیاری کی وجہ سے دوسرے کی نیند میں خلل ہو تا ہے ۔ اور صحت مند زندگی کے لئے بھرپور نیند ضروری ہوتی ہے ۔ اس کئے میاں بیوی الگ سوتے ہیں تا کہ ایک دوسرے کی نیند میں خلل کا باعث نہ بنیں۔

     

     

    جاپانی مائیں بچوں کو اپنے ساتھ سلاتی ہیں اور یہ بچوں کے لئے انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے ایسی صورت میں والد کا فیصلہ ہو گا کہ وہ ساتھ سونا چاہتا ہے یا الگ۔ کیونکہ سائنس نے بھی ثابت کیا ہے ماں باپ کی موجودگی میں بچے کی نیند آرام دہ ہوتی ہے اور اس بچے کا درجہ حرارت مستحکم ہوتا ہے نیز دل کی شرح برقرار رہتی ہے ۔

     

     

    اس صورتحال میں بچوں میں اموات سنڈروم کے امکانات بھی کم ہو جاتے ہیں اور بچہ خود اعتماد ہوتا ہے۔

     

     

    ہمارے الگ سونے والے جوڑوں کے مابین تعلقات کو کشیدہ سمجھا جاتا ہے ۔ لیکن جاپانی جوڑوں کا اس حوالے سے الگ نظریہ ہے کہ وہ اپنی نیند کو بہت ضروری گردانتے ہیں۔

     

     

    اس لئے وہ سوتے وقت کسی بھی قسم کی پریشانی میں مبتلہ نہیں ہونا چاہتے۔ اگر ان کے لائف پارٹنز کو خراٹے مارنے کی عادت ہو یا پھر وہ نیند میں لات مارتا ہو تو وہ ایسی صورتحال سے بھی بچ جاتے ہیں۔