بھارت میں ایک افسوسناک واقعہ شوہر نے اپنی بیوی کو چلتی ریل گاڑی کے آگے پھینک دیا۔
بھارت میں ایک افسوسناک واقعہ شوہر نے اپنی بیوی کو چلتی ریل گاڑی کے آگے پھینک دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے قریب یہ واقعہ پیش آیا کہ ایک شوہر نے اپنی سوئی ہوئی بیوی کو نیند میں ہی گھسیٹ کر چلتی ٹرین کے آگے پھینک دیا
اور اپنے بچوں کو لے کر وہاں سے فرار ہو گیا تھا۔ اس تمام واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سیکیورٹی کیمرے میں محفوظ ہو گئی۔
اس واقعے کی تمام فوٹیج وسائی ریلوے اسٹیشن پر لگے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگئے تھے ریلوےپولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ پیر کی صبح تقریباً 4 بجے پیش آیا ۔
سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے،ویڈ یو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون ریلوے اسٹیشن پر موجود بینچ پر سوئی ہوئی تھی۔
جب اس کے شوہر نے قریب آ کر اس کو جگایا اور چند سیکنڈ تک تو وہ ایک دوسرے سے بات کرتے نظر آئے اس کے بعد اچانک ہی آدمی اپنی بیوی کو پٹریوں کی طرف گھسیٹنا شروع کر تا ہے اور ٹرین کے آتے ہی اس پلیٹ فارم سے نیچے دھکیل دیتا ہے ۔
ٹرین خاتون کو کچلتی ہوئی چلی جاتی ہے اور اس کے بعد وہ شخص اپنے بچوں کا اٹھاتے ہوئے چلا جا تا ہے ۔
ریلوے پولیس کے مطابق یہ شخص پہلے دادر اور پھر وہاں سے کلیان گیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔