Headlines

    پولیس کو لائن مین کا چالان کاٹنا مہنگا پڑ گیا، لائن مین کا انتقام میں انوکھا کارنامہ

    پولیس کے ساتھ ہی ہاتھ ہو گیا ، چالان کرنے پر لائن مین نے بجلی منقطع کر دی ۔

     

     

    Advertisement

     

     

    پولیس کا ادارہ ایسا ادارہ ہے جس کے ساتھ کوئی بھی شخص  بگاڑ نہیں سکتا ۔ کہتے  ہیں پولیس کی نہ دوستی اچھی اور نہ دشمنی اچھی۔

    Advertisement

     

     

     

    Advertisement

    لیکن اب اس بات کا اطلاق  محکمہ بجلی کے ملازمین پر بھی ہوتا ہے ۔ بھارت میں ایک ایسا واقعہ ہوا  کہ سب حیران ہونے کے ساتھ ساتھ  خوش بھی ہو گئے کسی نے تو پولیس کو بھی سبق سکھایا۔

     

     

    Advertisement

     

     

    بھارت میں  ایک  لائن مین کا چالا ن ٹریفک پولیس کی جانب سے کیا گیا کہ اس نے ہیلمٹ نہیں پہنا تھا ۔ چالان کے مد میں 2000 روپے  کی بجائے 6000  کا جرمانہ عائد کیا گیا ۔

    Advertisement

     

     

     

    Advertisement

     

    جس پر لائن مین نے پولیس اسیٹشن کی بجلی منقطع کر دی اور اس تمام واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی جو کہ خوب وائرل ہو گئی۔

     

    Advertisement

     

     

     

    Advertisement

     

    ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ محکمہ بجلی کا لائن مین محمد مہتاب  نامی شخص بجلی کے کھمبے پر چڑھا اور پولیس اسٹیشن کی بجلی کاٹ دی۔

     

    Advertisement

     

     

     

    Advertisement

    لائن مین کا کہنا ہے کہ میں نے ٹریفک پولیس اہلکار کو کہا کہ اس بار مجھے معاف کر دو میں آئندہ ایسی غلطی نہیں کرونگا لیکن وہ نہ مانا اس نے 2 ہزار کی بجائے 6 ہزار کا چالان   کر دیا

     

     

    Advertisement

     

    جبکہ میری ماہانہ تنخواہ ہی 5000 روپے ہے۔

     

    Advertisement

     

     

    محکمہ بجلی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ بجلی منقطع اس لئے کی گئی کہ پولیس اسٹیشن کا بل 55000 روپے  واجب الادا ہے بجلی منقطع کرنے کا تعلق لائن مین سے نہیں ہے۔

    Advertisement

     

     

    Advertisement