مسلم لیگ ن آپسی انتشار کا شکار ہو گئی ، اہم رہنما نے احتجاج میں عوام کے ساتھ شریک ہونے کا کہہ دیا ۔
فیصل آباد (اعتماد ٹی وی) فیصل آباد میں مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے میڈیا کو بتایا کہ اتنی مہنگائی ہو گئی ہے کہ ہم اپنے حلقوں میں جانے کے قابل نہیں رہے ۔
عوام ہمیں جھولیاں بھر کر بدعائیں دے رہی ہے۔ اگر اب بھی عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا جاتا تو پھر ہم خو د عوام کے ساتھ احتجاج کریں گے ۔
ملک میں مہنگائی کی بدترین صورتحال ہے ۔ بجلی کی قیمتوں میں کو ئی استحکام نہیں آ رہا اتنی بجلی استعمال نہیں ہورہی جتنا بل آ جاتا ہے ۔ عابد شیر علی کا تعلق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے ساتھ ہے اور یہ سابق ایم این اے بھی رہ چکے ہیں۔
انھوں نے گزشتہ روز پریس کانفرس کر کے اپنی ہی جماعت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور احتجاج کا بھی کہا ہے۔
سابق ایم این اے کا کہنا ہے کہ آج ہم عمران خان سے کیا مقابلہ کریں ہم تو بجلی سے ہی مقابلہ نہیں کر پارہے ۔ ماضی میں بھی حالات ایسے تھے زرداری دور میں 18 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ تھی جس کو نواز شریف نے ختم کیا آئی ایم ایف تو تب بھی ایسے ہی پریشرائز کرتا تھا لیکن آج سب ڈر رہے ہیں ۔ وزیرخزانہ کے بیان کافی مایوس کن ہیں ۔ اگر یہ اپنے دفتر سے باہر نکلیں تو ان کو اندازہ ہو ۔
عمران خان نے جو معاہدے کئے مفتاح صاحب اس پر عمل نہ کریں خود معاہدے کریں۔ عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ اب عوام کو ریلیف دیں ۔ 200 یونٹ کا بل تو ایک موٹر چلانے والے کا آجاتا ہے اس میں ریلیف والی کیا بات ۔ یہ ناکافی ہے اب ہم عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ووٹ ہمیں عوام نے دینے ہیں۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More