اہم خبریں

“ہمیں آئی ایم ایف کو جواب دینا ہو تا ہے کہ کیوں ریلیف دیا جا رہا ہے ؟ جلد ہی اس حؤالے سے فیصلہ کیا جائے گا اگر ہم ایسا کرتے ہیں تو 13 ارب روپے کی لاگت آئے گی” مفاتح اسماعیل نے عوام کو ریلیف دینے سے انکار کا انوکھا منطق دے دیا

200 سے 300 یونٹ والے صارفین کو ریلیف دیں تو آئی ایم ایف کو جوا ب دینا ہوگا۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل

 

 

Advertisement

اسلام آباد (اعتماد ٹی وی) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے آج اسلام آباد میں پریس کانفرس کے دوران بتایا کہ وزیر اعظم نے 200 سے 300 یونٹ استعمال کر نے والے بجلی صارفین کو ریلیف دینے کا کہا ہے لیکن اس کے متعلق تاحال فیصلہ نہیں ہوا۔

 

 

Advertisement

ہمیں آئی ایم ایف کو جواب دینا ہو تا ہے کہ کیوں ریلیف دیا جا رہا ہے ؟ جلد ہی اس حؤالے سے فیصلہ کیا جائے گا اگر ہم ایسا کرتے ہیں تو 13 ارب روپے کی لاگت آئے گی ۔

 

 

Advertisement

پیٹرولیم مصنوعات پر بھی کوئی جی ایس ٹی نہیں لگائی نہ ہی لگا نے کا ارادہ ہے۔قطر نے پاکستان میں تین ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کی منظوری دی ہے ۔ قطر پاکستان سے لانگ ٹرم لیزپر ائیر پورٹس چاہتا ہے ۔

 

 

Advertisement

اور سی پورٹس میں بھی سرمایہ کاری کرے گا ۔ اس کے ساتھ ساتھ قطر ایل این جی پاور پلانٹس میں بھی سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کر رہا ہے۔

 

 

Advertisement

اس کے علاوہ قطر نے 8 ہزار میگا واٹ سولر پلانٹس لگانے میں دلچسپی بھی ظاہر کی ہے ۔ پیر کے روز آئی ایم ایف کا ایگریکٹو بورڈ کا اجلاس ہو رہا ہے چار ارب ڈالر کی فنانسنگ گیپ کو پورا کر لیا گیا ہے ۔

 

 

Advertisement

یواے ای نے اعلان کیا ہے پاکستا ن میں دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے ۔ آئی ایم ایف کے ساتھ شرح مبادلہ فکس کرنے سے متعلق تاحال کوئی وعدہ نہیں ہوا۔

 

 

Advertisement

وزیرخزانہ کا مزید کہنا ہے کہ نیو یارک میں روز ویلٹ ہوٹل کو بیچنے کی جو بات ہوئی ہے اس میں صداقت نہیں ہے۔ سیلاب کی وجہ سے ملک کو بہت نقصان ہوا ہے ۔ وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ ہماری جماعت کے لوگ بھی مہنگائی کی وجہ سے مجھ سے ناخوش ہیں لیکن کوئی بھی ایسا فیصلہ بتائیں جو میرا اکیلے کا ہو۔

 

 

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago