بارش کے پانی کو ایسے استعمال میں لائیں اور سیلابی نقصانات سے بچ جائیں۔
اللہ تعالیٰ نے انسان کو عقل میں برتری دی ہے اگر اس کو لوگوں کی فلاح کے لئے استعمال میں لائے تو فائدہ ہو گا ۔ ایسا ہی کراچی کے ایک شہری نے ثابت کر دکھایا ۔
انھوں نے بارش کے پانی کو جمع کرنے کا منفرد طریقہ نکالا ۔ کراچی میں چونکہ پینے کے لئے صاف پانی دستیاب نہیں ہوتا ہے ۔ اس لئے وہاں پر یہ نظام کامیا ب ہو گا۔
امان اللہ جو کہ نیکی سوسائٹی ویلفیر سے تعلق رکھتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ ہم بہت سے فلاحی کام کر رہے ہیں ان میں سے ایک یہ ہے کہ بارش کے پانی کو جمع کیا جائے ۔
اس کے لئے ہم نے کنویں کھود کر پانی کو منتقل کرنے کا کام شروع کیا ۔ امان اللہ نے بتایا کہ میں ملک ملک گھومتا ہوں میں نے باہر کے ملکوں میں دیکھا کہ انھوں نے جنگلوں میں کنویں کھودے ہیں
میں نے وجہ دریافت کی تو انھوں نے کہا کہ بارش کے پانی کو زمین میں ذخیرہ کرنے کے لئے کنویں کھودے گئے ہیں۔
باہر کے ملکوں میں یہ کام سرکاری سطح پر کئے جاتے ہیں ۔ آج کے دور میں ہر کوئی زمین سے پانی نکال رہا ہے تو ایسا نظام بھی ہونا چاہیے کہ زمین میں پانی موجود رہے ۔
ہم نے 32 کنویں اب تک بنائے ہیں جن میں سے کچھ ہمیں پہلے سے کھدے ہوئے ملے ہیں ان میں ہم بارشوں کا کروڑوں گیلن پانی جمع کر لیا ہے اس سے بور والے کنویں بھی 6 سے 8 مہینوں کے لئے بھر جاتے ہیں۔
امان اللہ کا کہنا ہے بارشوں کے پانی کو اس طرح محفوظ کر کے سیلاب سے بچا جا سکتا ہے ۔ زمین بھی زرخیز رہتی ہے ۔ کنویں تعمیر کرنے کے لئے ہم سب سے پہلے ان کو محفوظ بنانے کا کام کرتے ہیں کیونکہ اس طرح کسی کے گرنے کا اندیشہ نہیں رہتا
۔ اس لئے ان کنووں کو پارک میں باقاعدہ باؤنڈری بنا کر کھودا جا تا ہے بعد میں اس میں چیمبر لگائے جاتے ہیں جن کا کام بارش کے پانی کو آگے لے جانا ہوتا ہے اس کے ساتھ ساتھ ان کو ڈھکن لگا کر بند کیا جاتا ہے۔
اگر اس کام کو حکومتی سطح پر کیا جائے تو زیادہ فائدہ حاصل ہو گا ۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More