Headlines

    باپ باپ ہی ہوتا ہے، ماں تو اپنا بیٹا چھوڑ کر کسی اور کے ساتھ بھاگ گئی، پھر باپ نے کیا کیا، جان کر آپ کی آنکھوں میں آنسو آجائینگے

    ایک سالہ بچے کو کندھے سے لگائے رکشہ چلانے کی    ویڈیو وائرل ۔

     

     

    Advertisement

     

     

     

    Advertisement

    والدین  کتنی بڑی نعمت ہیں یہ ان سے پوچھیں جن کے والدین نہیں ہیں۔ اولاد کا دنیا میں سب سے بڑا سہارا اس کے والدین ہوتے ہیں۔

     

     

    Advertisement

     

    جو اس کی پرورش کے لئے اپنا   سب کچھ داؤ پر لگا دیتے ہیں ایسی ہی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک شخص ایک سالہ بچے کو کندھے سے لگائے  ہوئے سائیکل رکشہ چلا رہا ہے۔

     

    Advertisement

     

     

     

    Advertisement

     

    انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق اس شخص کا نام راجیش ہے اور وہ روز گار کے لئے ریاست بہار سے ریاست مدھیا پردیش کے شہر جبل پور میں رہتا ہے اور وہاں سائیکل رکشہ چلا کر  گزر اوقات کر تا ہے ۔

     

    Advertisement

     

     

     

    Advertisement

    راجیش کا ایک سال کا بیٹا ہے جس کی دیکھ بھال کے لئے  کوئی بھی گھر میں موجود نہیں ہے۔  اس لئے وہ جب بھی رکشہ لے کر نکلتا ہے  تو اپنے بچے کو بھی ساتھ ہی لے جاتا ہے ۔  وہ ایک ہاتھ  میں اپنے بیٹے کو اُٹھائے ہوئے  دوسرے ہاتھ سے رکشہ چلاتا ہے ۔

     

     

    Advertisement

     

     

     

    Advertisement

    راجیش کا کہنا ہے کہ 10 سال قبل وہ جبل پور آیا تھا اسے ضلع سیونی میں واقع کنہار گاؤں کی ایک رہائشی خاتون سے محبت  ہو ئی اور وہ دونوں فٹ پاتھ پر رہنے لگے  اس دوران ان کے ہاں ایک بچے کی پیدائش ہوئی

     

     

    Advertisement

     

     

    جس کے بعد وہ خاتون  کسی اور شخص کے ساتھ بھاگ گئی اور راجیش اپنے بچے کے ساتھ اکیلا رہ گیا اور اس بچے کی پرورش کرنے لگا ۔  سوشل میڈیا پر صارفین اس کی ویڈیو دیکھ کر  اس کے حوصلے کی داد دے رہے ہیں۔

    Advertisement

     

     

    Advertisement