ایسے بچے جو کہ حافظ قرآن ہیں ان کے لئے بڑا انعام
لاہور میں دنیاوی تعلیم میں تو بچوں کے لئے پنجاب حکومت کوئی نہ کوئی اعلان کرتی رہتی ہے
ایسے بچے جو کہ حافظ قرآن ہیں ان کے لئے بڑا انعام
لاہور میں دنیاوی تعلیم میں تو بچوں کے لئے پنجاب حکومت کوئی نہ کوئی اعلان کرتی رہتی ہے
لیکن ایسے میں دینی تعلیم کے طالب علموں کے لئے کوئی سہولت نظر نہیں آتی ۔ لیکن آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے محکمے کے افسرا ن وا ہلکاروں کے حافظ قرآن بچوں کے لئے بڑا اعلان کیا ہے ۔
آئی جی پنجاب نے اپنے محکمے کے افسران واہلکار کے حافظ قرآن بچوں کے لئے ایک ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے ۔
اس حوالے سے آئی جی پنجاب نے “پرو پاکستانی” کی نیوز ویب سائٹ پر ایک سرٹیفکیٹ بھی متعارف کروایا ہے
جس کے تحت ایسے پولیس افسران جن کے بچے تاحال حفظ کررہے ہیں یا ماضی میں کر چکے ہیں سب اپنے اندراج کروائیں اور ایک لاکھ روپے انعام حاصل کریں۔
آئی جی پنجاب کی جانب سے اس کا اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔ جس کے مطابق افسران و اہلکا ر متعلقہ فارم مکمل کر کے 15 دن کے اندر جمع کروادیں
اور اس کی جانچ پڑتال کے بعد پنجاب پولیس کے ویلفئیر فنڈ سے بچوں کو نقد انعام دیا جائے گا آئی جی پنجاب نے اس حوالے سے صوبے کے تمام اضلاع اور یونس کو ہدایات جاری کردی ہیں۔