Headlines

    اتنی بڑی شخصیت ہو کر بھی گلیوں میں گھوم کر سیلاب میں پھنسے لوگوں کی مدد کر رہی ہیں ۔۔ نوشہرہ کی یہ بہادر بیٹی کون ہے؟

    نوشہرہ کی بہادر بیٹی جو سیلاب زردگان کی مدد کے لئے رات دن ایک کر رہی ہے ۔

     

    پشاور (اعتماد ٹی وی ) ملک میں سیلاب کی موجود ہ صورتحال میں لوگ امداد کے منتظر ہیں ۔ بہت سے لوگ مختلف شہروں میں امدادی سامان جمع کر رہے ہیں۔ ایسے وقت میں لوگ حکومت کی جانب دیکھتے ہیں ۔

     

    لیکن حکمران تو اپنی سیاست میں مصروف ہیں ایسے میں نوشہر ہ کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے طو ر کام کرنے والی وزیر جن کا نام قراۃ العین ہے ۔

     

    قراۃ العین نے سیلاب زدگان کی مدد کے لئے متاثرہ علاقوں میں جا رہی ہیں۔ یہ اپنے علاقے کے لوگوں کے گھروں میں جا کر انہیں ہدایات دے رہی ہیں کہ یہاں سے گاڑ یوں میں بیٹھ کر محفوظ مقامات تک چلے جاؤ، ان کے محکمے کے دیگر لوگ بھی پولیس اہلکارو ں کے ساتھ معائنہ کر رہے ہیں۔

     

    قوم کی یہ بیٹی اپنے علاقے کے لوگو ں کے ساتھ مخلص ہے انھوں نے سیلاب میں پھنسے لوگوں کو نکالا ہے ان کا کہنا ہے کہ سیلاب میں لوگ پھنسے ہیں جن کے پاس نہ کھانے کو کچھ ہے نہ ہی بچوں کے لئے دودھ ہے تو لوگ پریشان ہیں۔ قراۃ العین ایک باہمت خاتون ہے ۔