بھارتی اداکارہ نے خود سے شادی کر لی کیونکہ زندگی کے لئے مرد کی ضرورت نہیں۔
بھارتی اداکارہ نے خود سے شادی کر لی کیونکہ زندگی کے لئے مرد کی ضرورت نہیں۔
بھارتی ٹی وی ڈراموں کی اداکارہ کنشکا سونی نے خود ہی شادی کر لی جس کی وجہ سے انہیں خاصی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔
اسٹار پلس کے ڈرامے” پوتر رشتہ”” اور دیا اور باتی ہم” سے مشہور ہونے والی اداکارہ کنشکا سونی نے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر پوسٹ کی اور اعلان کیا کہ انھوں نے خود سے شادی کر لی ہے۔
کنشکا سونی نے انسٹا گرام پر اپنی ایک تصویر شئیر کی ہے جس میں انھوں نے منگل سوتر اور سندور پہنا ہوا ہے۔اداکارہ نے تصویر کے ساتھ کیپشن لکھا ہے
کہ میری زندگی کے تمام خواب پورے ہو گئے ہیں کیونکہ میں اس شخص سے شادی کر لی جو کہ میرا پسندید ہ ہے ۔ اور وہ کوئی اور نہیں میں خود ہوں۔
اداکارہ نے کہا کہ اپنی زندگی میں اکیلی ہی بہت خوش ہوں تاہم بھارتی سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں کی جانب سے بھی اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔
خود سے شادی کے حوالے سے اداکارہ نے کہا کہ میں نے یہ سب اپنی مرضی اور ہوش حواس سے کیا ہے ۔ مجھے اپنی زندگی کے لئے کسی مرد کی ضرورت نہیں ہے۔